ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی چینلز سے نشر کئے جانے والے 12 خصوصی پروگراموں کی تفصیلات

ماہ صفر کے آخری ایام میں آستان قدس رضوی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے تعاون سے 12 خصوصی پروگرامز بین الاقوامی اور غیر ملکی نیٹ ورکس پر نشر کئے جائیں گے.

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ نشر کئے جانے والے پروگرامز اردو، عربی، ترکی استنبولی، آذری، ہوسائی،ہسپانوی اور انگریزی زبان میں ہیں. جن کی پروڈکشن کا اہتمام آستان قدس رضوی کے ویجویل میڈیا سینٹر کی انتظامیہ کی کاوشوں اور اوورسیز ڈپٹی براڈکاسٹنگ اور اسلامک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن یونین کی شرکت سے کیا گیا ہے۔ اور انہی کے تعاون سے ان پروگراموں کو نشر کیا جائے گا.

ماہ صفر کے آخری ایام کاایک خصوصی پروگرام "امین اللہ" ہے جسے عالمی چینل حضرت رضا علیہ السلام، اصیل چینل، الانوار 2 اور الفرات چینل سے ہر رات 8 سے 9 بجے تک حرم امام رضا علیہ السلام کے اسٹوڈیو نمبر 1سے نشر کیا جائے گا.

شمس الشموس نامی خصوصی پروگرام ترکی کے چینل نمبر14 سے رات ساڑھے نو سے ساڑھے دس بجے تک، آذری زبان کا خصوصی پروگرام "سلام آقا" شام ساڑھے چھ بجے 45منٹ کے لئے، فارسی زبان کا خصوصی پروگرام "اقلیم ھشتم" ولایت فارسی چینل سے شام ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے چھ بجے تک، غریب الغربا نامی پروگرام شام ساڑھے چھ بجے ولایت ہوسا چینل سے، آذری زبان میں "ایوان بھشت" پروگرام ولایت آذری چینل سے شام ساڑھے سات بجے اور حماسہ واژھا کے عنوان سے خصوصی پروگرام ولایت آذری چینل سے رات ساڑھے آٹھ بجےنشر کیا جائے گا.

ان ایام کے چند دیگر پرگرامز میں پروگرام ثامن الحجج ہے جسے رات ساڑھے نو سے ساڑھے دس بجے تک الکوثر چینل سے، غریب طوس پروگرام کو ہر رات ساڑھے دس بجے الصراط چینل پر اور نائب الزیارہ پروگرام رات ساڑھے دس بجے ہدایت چینل کے ذریعہ نشر کیا جائے گا.

ان ایام کے دوران اردو سحر چینل روزانہ 19:15 سے 20:00 بجے تک پروگرام ایوان بہشت کے ذریعہ اور کربلا چینل پروگرام انیس النفوس کے ذریعہ رات ساڑھے دس بجے سے بارہ بجے تک حرم امام رضا علیہ السلام میں سامعین کے مہان ہوں گے.

اہم الفاظ: آستان قدس رضوی،حرم امام رضا ،کربلا،ماہ صفر،اردو چینل،

News Code 2163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha