کردستان میں ۴ مقامات پر حرم امام رضا (ع) کے ۴موکب زائرین کی خدمت میں مصروف

ایران کے صوبہ کردستان میں ۴ مقامات پر ۴ موکب حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی آستان قدس رضوی کی جانب سے اس صوبے سے گزرنے والے زائرین اربعین کو درکار خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

آستان قدس رضوی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ کردستان میں ۴ مقامات پر ۴ موکب حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی آستان قدس رضوی کی جانب سے اس صوبے سے گزرنے والے زائرین اربعین کو درکار خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

آستان نیوز کے مطابق، صوبہ کردستان میں حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے خدمات انجام دینے والے مراکز کے ڈائریکٹر نے اس خدمت کی تفصیلات کے بارے میں کہا: صوبہ کردستان میں آستان قدس رضوی کے چار موکب امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کر رہے ہیں جو کہ علاقوں میں منعقد ہوتے ہیں۔ یہ موکب مریوان، بیجار، قروہ اور باشماق نامی علاقوں میں نصب کئے گئے ہیں۔

مرتضیٰ ملاولی نے مزید کہا: اس موکب میں ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کی صورت میں روزانہ ۱۵۰۰ سے زائد افراد کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے، اربعین کے دنوں میں زائرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اس تعداد دو گنا اضافہ ہو جائے گا۔

News Code 2094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha