امام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی سے 2 ہزار سے زائد غیرملکی طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں؛ ڈاکٹر مرتضیٰ رجوعی

امام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر نے بتایا کہ اب تک دو ہزار سے زائد غیرملکی طلباء یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’جامع اسکول آف انٹرنیشنلائزیشن ٹیکنیکس اینڈ ٹیکٹکس اور یونیورسٹی کی رینکنگ میں اضافے کے تیسرے درجہ ‘‘ کی افتتاحی تقریب امام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گرلس یونٹ کے شہید سلیمانی ہال میں منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی کے چانسلر جناب ڈاکٹر مرتضیٰ رجوعی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال آٹھ ممالک کے 500 طلباء امام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان طلباء میں نصف تعداد طالبات کی ہے۔
امام رضا(ع) یونیورسٹی میں تحصیل علم کے لئے مسلمان  طلباء کا خیر مقدم
ڈاکٹر رجوعی نے کہا کہ امام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی نے 2012  میں اعلی تعلیم  کی وزارت کے تعلیمی بورڈ سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کیں،اور اس عرصے کے دوران اب تک دو ہزار سے زائد غیرملکی طلباء اس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک شام، عراق، افغانستان، تنزانیہ،نائجیریا، بحرین ، سعودی عرب اور پاکستان وغیرہ کے طلباء اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے جن میں زیادہ تر طلباء کی تعداد افغانستان اور عراق سے تھی۔
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے انفراسٹرکچر کی توسیع

ڈاکٹر رجوعی نے یونیورسٹی کی عالمی سطح پرپہچان کے لئے انجام  دیئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیرملکی طلباء جو فارسی زبان نہیں جانتے انہیں فارسی زبان کی تعلیم دینے لئے 2017 میں ایک مرکز تأسیس کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ امام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کی ان پرائيویٹ   یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس میں غیرملکی طلباء کو اسٹوڈینٹس ویزا دینے، رجسٹریشن،رہائش اور اقامت وغیرہ کی اجازت ہےاور ان مسائل کو یونیورسٹی کے قونصلر دفتر کے ذریعہ غیرملکی طلباء کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
ڈاکٹر رجوعی نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی انفراسٹرکچر کی توسیع کے لئے کوشش کر رہے ہیں کہ یونیورسٹی کے غیرملکی زبان پر مشتمل کالج کو توسیع دی جائے ۔
انہوں نے غیرملکی طلباء کی اسکالر شب کے کوٹہ کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت غیرملکی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ہماری درخواست ہے کہ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے لئے مخصوص بجٹ مختص کیا جائے
ڈاکٹر رجوعی نے کہا کہ اگرچہ امام رضا(ع) یونیورسٹی ایک غیرسرکاری یونیورسٹی ہے اور غیرملکی طلباء کے لئے اسکالر شپ کا کوٹہ استعمال نہیں کرتی اس کے باوجود عراق اور افغانستان کے 100 با صلاحیت اور ممتاز طلباء مختلف شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں ملک بھر کی 30 یونیورسٹیوں کے چانسلرز اور نمائندوں نے شرکت کی اور یہ تقریب تین دن مشہد مقدس میں واقع امام رضا(ع) یونیورسٹی میں جاری رہی۔

News Code 5432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha