آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پورا سال ہم ایسے غیرملکی سیاحوں کو اس نورانی بارگاہ میں خوش آمدید کہتے ہیں جو روضہ منورہ امام رضا(ع) کی روحانیت اور طرز تعمیر کی وجہ سے اس ملکوتی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ جب یہ سیّاح اس نورانی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں تو اس بارگاہ کے روحانی جاہ و جلال اور خوبصورت اسلامی طرز تعمیر اور فنون سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں ، اور ان میں سے کچھ سیّاح ایسے ہوتے ہیں جو دین اسلام کے بارے میں تحقیق اور مطالعہ کرنے کے بعد مسلمان ہوجاتے ہیں۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے بتایا کہ ہم ادارہ غیرملکی زائرین میں ان نومسلم افراد کے لئے اسلام قبول کرنے کی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں ، جوشخص اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اسے سب سے پہلےمکتب تشیع اور اسلامی اصولوں اور مبانی کا مختصر تعارف کرایا جاتا ہے اوریہ شخص ان اصولوں سے آگاہ ہونے کے بعد ایک عالم دین کی موجودگی میں دین اسلام اور مذہب شیعہ قبول کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ یہ نومسلم شخص اگر چاہئے تو اس کے لئے ایک اسلامی نام بھی انتخاب کیا جاتا ہے اور اس کے اسلام قبول کرنے کو باقاعدہ تحریری صورت دے کراسے اسلام قبول کرنے کی سند سے نوازا جاتا ہے ۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 65 غیرملکی زائرین دین مبین اسلام سے مشرف ہوئے ہیں۔
News Code 5472
آپ کا تبصرہ