آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ زائرین کا یہ کاروان روضہ منورہ امام رضا(ع) کی زیارت کرنے اور دعا و مناجات کے بعد رواق دارالرحمہ تشریف لے گیا جہاں پر حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے ان کے لئے خصوصی پروگرام کا منعقد کیا گیا تھا۔
حرم ٹور پروگرام میں شرکت کے ساتھ انہیں حرم امام رضا(ع) کے فن تعمیراوردیگر مختلف فنون کا بھی تعارف کرایا گیا اور روضہ منورہ امام رضا(ع) کی مختصر تاریخ بھی اس کاروان کے زائرین کےلئے بیان کی گئی ۔
اس کے علاوہ ان کے لئے مختلف دینی پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں فرانسیسی زبان میں امام رضا(ع) کے طرز زندگی پر لیکچردیا گیا اور امام(ع) کے تعارف کے لئے ایک ویڈیودکھائی گئی اس کے علاوہ ان زائرین کو حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے متبرک تحائف سے بھی نوازا گیا ۔
مڈغاسکرسے تعلق رکھنے والے 150 شیعوں نے حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ آستان قدس رضوی کی ثقافتی خدمات سے بھی استفادہ کیا۔
News Code 5456
آپ کا تبصرہ