حرم امام رضا(ع) میں غزہ اور لبنان کی مزاحمت سے متعلق نمائش کا انعقاد

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے رواق دارالرحمہ میں غزہ اور لبنانی کی مزاحمت سے متعلق نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

  

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے رواق دارالرحمہ کے قریب منعقد کی جانے والی نمائش’’مزاحمت، فتح کا روشن راستہ‘‘کی افتتاح کے موقع پر کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) کے یوم ولادت سے غزہ ، فلسطین ،لبنان اور دیگر تمام آزادی پسند اقوام کی صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے موضوع پر جدید ڈیزائنز اور پوسٹرز پر مشتمل نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے مزید یہ بتایا کہ  اس نمائش میں جعلی صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی مزاحمت کو فن پاروں کے ذریعہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔
یہ نمائش شہید جنرل قاسم سلیمانی کے یوم شہادت تک یعنی مؤرخہ2 جنوری 2025 بروز جمعرات تک ایرانی اور غیرملکی زائرین کےلئےکھلی رہے گی۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام کے عالمی دن،اسلامی تہذیب،مزاحمت اور اسلامی معاشرے میں خواتین کا کردار وغیرہ کے موضوعات پر کئی دیگر نمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے کہا کہ ہم تمام فنکاروں اور تخلیقی صلاحیت کے مالک افراد کودعوت دیتے ہیں کہ وہ  حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ کو اسلامی افکار کو فروغ دینے کا مرکز جانیں ۔
امید کرتےہیں کہ اس  میدان کے ذریعہ  اسلامی تہذیب کی بنیاد رکھی جائے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خدشات کو صحیح طریقے سے پورا کیا جائے ۔

News Code 5459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha