آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کو ’’امام رضا(ع) و علوم تربیت‘‘ کے موضوع پر منعقد کی گئ ہے ،تمام محققین،دانشور اور طلباء اپنے اپنے مضامین کانگریس کے سیکرٹریٹ آفس کو 28 فروری2025 تک بھیج سکتے ہیں۔
تمام افراد حضرت امام علی رضا(ع) کی سیرت اور تعلیمات کے عنوان سے مختلف موضوعات پر مضامین بھیج سکتے ہیں ان موضوعات میں ’’خاندان اور سیاسی و سماجی تربیت‘‘،’’خاندان اور اقتصادی و کاروباری تربیت‘‘،’’خاندان اورتعمیراتی و فنی تربیت‘‘،’’خاندان اورتعلیم و تربیت کے ادارے‘‘،’’خاندان ، میڈیا اور ورچوئل اسپیس‘‘،’’خاندان،شہر اور شہریوں کی تربیت‘‘،’’خاندان اور اخلاقی و روحانی تربیت‘‘،’’خاندان اور طرز زندگی اور جسمانی تربیت‘‘،’’خاندان،آبادی اورفرزند پروری‘‘،’’خاندان اور زیارت‘‘،’’خاندان،نقصانات اور تربیتی چیلنجز‘‘ اور’’خاندان اورفیزیکل ایجوکیشن کا مستقبل‘‘شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کانگریس کی سایٹ science.imamreza.ac.ir پر محققین رجوع فرما سکتے ہیں ، اس کے علاوہ ٹیلی فون نمبر05138041 اور داخلی نمبر3120 کے ذریعہ بھی راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
چوتھی بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم میں مقالات اور مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ 28 فروری2025 تک بڑھا دی گئی ہے ۔
News Code 5471
آپ کا تبصرہ