آج دنیا میں طاقت کا انحصار ٹیکنالوجی پر ہے؛ڈاکٹر امید رضائی

وزارت علوم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے مرکز برائے سائنس و بین الاقوامی روابط کے سربراہ نے کہا کہ آج کی دنیا میں طاقت کا انحصار ٹیکنالوجی پر ہو گیا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’تیسرے درجے کے جامع اسکول آف انٹرنیشنلائزیشن ٹیکنیکس اینڈ ٹیکٹس اور یونیورسٹی رینکنگ میں اضافے ‘‘ کے عنوان سے افتتاحی تقریب مؤرخہ25 دسمبر2024 کو امام رضا(ع) یونیورسٹی کی میزبانی میں گرلس یونٹ میں واقع شہید سلیمانی ہال منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر امید رضائی فر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں ملکوں کی طاقت سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے اس لئے سائنس اور ٹیکنالوجی ممالک کو با اختیار اور طاقتور بنانے کے اہم عوامل ہیں۔
اس دور میں ممالک کو درپیش خطرات ٹکنیکل نوعیت کے ہیں اس لئے اگر کسی ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا فقدان ہوگا تو بلاشبہہ اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ڈاکٹر رضائی فر نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں جب بھی سائںس اور ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو ہمیں تعلیم کے میدان میں یا تو روک دیا جاتا ہے یا اس میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہم کچھ نہیں کر پاتے ۔
 انہوں نے دنیا میں مشینیں بنانے والی کمپنیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمپنی اپنے مالک کو متعارف کراتی ہے اور دوسری کمپنی ملک  کی نمائندگی کرتی ہے ۔
انہوں نے ترقی یافتہ ممالک میں تشہیراتی ذرائع کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سائنسی اتھارٹی کے حصول کے لئے محنت اور لگن کے ساتھ تشہیراتی ذرائع اہم ستون ہیں اور کام و کوشش کے بغیر تشہیرات کرنا بھی ناکامی کا باعث ہے ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں اس بات پر تاکید کی کہ غیرملکی طلباء کو فارسی زبان ضرور سکھائی جائے ۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں ملک بھر کی تیس یونیورسٹیوں کے نمائندوں نےشرکت کی اور تین دن تک یہ تقریب امام رضا(ع) یونیورسٹی کی نمائندگی میں شہر مشہد مقدس میں منعقد رہی۔

News Code 5418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha