’’قلبی امراض میں مصنوعی ذہانت اور ہیلتھ ٹیکنالوجیز ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانگریس کے لئے امام رضا(ع) یونیورسٹی کا علمی تعاون

بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) نے قلبی امراض میں مصنوعی ذہانت اور ہیلتھ ٹیکنالوجیز کے استعمال پر منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانگریس کو علمی اور روحانی امداد فراہم کیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ قلبی امراض میں مصنوعی ذہات اور ہیلتھ ٹیکنالوجی پر پہلی بین الاقوامی کانگریس کا انعقاد کیا گیا تاکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوتے ہوئے قلبی امراض کی تشخیص اور علاج و معالجہ کا کام انجام دیا جا سکے،اس کانگریس کی علمی کمیٹی میں بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع)علمی اسپانسر کے عنوان سے فعال رہی ہے۔
ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شعبے کے اسسٹنٹ اور بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے شعبہ میڈیکل انجیئرنگ کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر قاسم صادقی بجستانی نے اس کانگریس کے لیکچرار اورخصوصی پینل کے رکن کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا۔
کیش آئی لینڈ میں دو روز تک جاری رہنے والی اس علمی کانگریس میں ماہرین کی جانب سے لیکچرز، خصوصی میٹنگز، عملی ورکشاپس اور نمائشوں کی صورت میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے قلبی امراض کے شعبے میں جدید ترین پیش رفت، آئیڈیاز اور جدید ٹیکنالوجیز پرتجزیہ اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 5474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha