-
سرخس ایک عالمی گذرگاہ ہونے کے ساتھ مؤثرسرمایہ کاری اور اقتصادی پیداوار کا اہم مرکز ہے
سرخس اسپیشل اکنامک زون ایک بار پھر سے بین الاقوامی راہداریوں میں ایک اسٹریٹجک اورکلیدی جگہ کے طور پراقتصادی فیصلہ سازوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
-
روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، جیلوں میں بند قیدیوں کے ضامن بن گئے
مولود کعبہ ،امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شب ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی کاوشوں سے جیلوں میں قید غیرارادی جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہائی دلائی گئی ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں اعتکاف کے روحانی مراسم کا آغاز
ماہ رجب المرجب کے ایّام بیض(تیرہ،چودہ اور پندرہ رجب المرجب)کے دوران اعتکاف کے روحانی مناسک منعقد کئے جاتے ہیں اس مناسبت سے رواں سال مؤرخہ14 جنوری2025 سے تین دن کے لئے حرم امام رضا(ع) کی مسجد گوہر شاد میں ان روحانی مراسم کا آغاز ہو چکا ہے ، واضح رہے کہ اس سال اعتکاف میں ایک ہزار پانچ سو مردوں اور خواتین نے شرکت کی ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد
تیرہ رجب المرجب ولادت با سعادت امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (ع)کے موقع پرحرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کے لئے ’’شہ ملک لا فتیٰ‘‘ کے عنوان سے محفلِ جشن کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہندکی کاوشوں سےامیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر اردو زبان خواتین کے لئے ’’شہ ملک لافتیٰ‘‘ کے عنوان سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ہونے والے اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد کی شرکت
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد نے شرکت کی ہے ۔
-
’’شہ ملک لافتیٰ ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے مؤرخہ 13 جنوری2025 بروز سوموار کو اردو زبان زائر و مجاور خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں ’’شہ ملک لافتیٰ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔
-
شب ولادت باسعادت امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں
شب ولادت با سعادت امیرالمومنین حضرت علی (ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں تھا زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد حرم امام رضا(ع) میں اپنے مولا کی آمد پر امام رضا(ع) کی خدمت میں مبارک پیش کرنے کے لئے حاضرہوئی تھی۔
-
غیرملکی نوجوانوں اور والدین کے لئے سیمینار کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے مؤرخہ13 جنوری2025 بروز سوموار کوحرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں غیرملکی نوجوانوں اور والدین کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 ممالک کے 120 نوجوانوں نے شرکت فرمائی۔
-
ولادت امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کو سجانے کو مناظر
مؤرخہ13 جنوری2025 بروز سوموار کو ولادت با سعادت امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے صحنوں اور دیگر تمام جگہوں کو پھولوں سے سجایا گیا اور مولائے متقیان کی ولادت کے کتبے نصب کئے گئے۔
-
شبِ ولادت امام محمد تقی الجواد(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں جشن کا سماں
السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَمِينَ اللّهِ فِي أَرْضِهِ ، وَحُجَّتَهُ عَلَى عِبادِهِ ، السَّلامُ عَلَيْكَ يَا عَلیِ بنِ موسیَ الرِّضا(ع)اور شاید آج کی رات امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ میں محبت و عقیدت کا اظہار "اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا اَبَالجَواد(ع)"ہو۔
-
امام رضا(ع) اسٹیڈیم ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع و ترقی کا عکاس ہے
امام رضا(ع) اسٹیڈیم ملک کے اعلیٰ ترین اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے جس نے انقلاب اسلامی کے بعد کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔
-
حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد
حرم امام رضا علیہ السلام میں ولادت با سعادت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے موقع پر اردو زبان زائرین و مجاورین کے لئے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد
حرم امام رضا علیہ السلام میں ولادت با سعادت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے موقع پر اردو زبان زائرین و مجاورین کے لئے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
شب ولادت امام محمد تقی الجواد(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے دلکش مناظر
شب ولادت با سعادت حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں چراغانی کی گئی اور اہلبیت عصمت و طہارت(ع) کے چاہنے والے مشہد مقدس کے شہداء چوک سے حرم امام رضا(ع) تک پیدل چلے اورحرم رضوی پہنچنے پر امام رضا علیہ السلام کو مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا نذرانہ پیش کیا ۔
-
دشمن کا مقابلہ کرنے کی کلید اتحاد و یکجہتی اور اہلبیت(ع) کی پیروی ہے؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نےکہا کہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ امت مسلمہ کے اتحاد اور اہلبیت(ع) کی اتباع اورپیروی کے ذریعہ ہی کیا جا سکتا ہے ۔
-
نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کی جانب سے معیاری اور برآمداتی مصنوعات کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی
ایران کی نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرنے وفد کے ہمراہ مشہد مقدس میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کی پیداوری لائنز کا وزٹ کیا ۔
-
عراقی وزیراعظم کی آستان قدس رضوی کے متولی سے ملاقات
عراق کے وزیراعظم جناب محمد شیاع السودانی نے مؤرخہ8جنوری2025 بروز بدھ کو حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی سے ملاقات کی۔
-
بچوں اور نوجوانوں سے متعلق ’’بہ نشر‘‘ پبلی کیشنز کے بہترین کام بین الاقوامی فورمزپر پیش کئے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
’’آستان قدس رضوی میں بین الاقوامی اشاعت پر توجہ دینے کی ضرورت‘‘ کے عنوان سے آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شیخ بہائی ہال میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحمید طالبی اور بہ نشر پبلی کیشنز کے پروڈکشن منیجرزنے شرکت فرمائی۔
-
جہاد بیان اورمزاحمتی محاذ پر ثابت قدمی ایک فریضہ ہے ؛جناب مصطفیٰ فیضی
حرم امام رضا(ع) میں ’’سلاماً یا شہید‘‘ کے عنوان سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا(ع) کے وہ خادمین جوحرم رضوی کے متبرک پرچم کے ہمراہ لبنان تشریف لے گئے تھے انہوں نے اس سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات بیان کئے۔
-
خانہ بدوش انقلاب کے حامی اور ملکی امن و سلامتی اور ترقی کا سرمایہ ہیں؛آیت اللہ مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ بدوشوں کو انقلاب اسلامی کا حامی اور ملکی امن و سلامتی اور ترقی کا اہم ستون قرار دیا۔
-
پہلی بار حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے والے خانہ بدوشوں کا حرم امام رضا(ع) میں اجتماع
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ملک بھر کے ایسے خانہ بدوش جنہیں حرم رضوی کی زیارت نصیب نہیں ہوئی تھی پہلی بار حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور اس دوران مؤرخہ 7 جنوری2025 بروز منگل کو حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں ان کا عظیم اجتماع منعقد ہوا جس میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی نے خطاب فرمایا۔
-
رضوی تعلیمات اوررضوی ثقافت پر مبنی تحقیقات کا دنیا کی 15 زبانوں میں ترجمہ
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن تمام حضرات معصومین(ع) بالخصوص حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات اور سیرت و طرز زندگی کو فروغ دینے کا تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی مرکز ہے جس نے اب تک متعدد کتابوں کو دنیا کی15 زندہ زبانوں میں ترجمہ کر کے شائع کیا ہے ۔
-
رضوی لائبریری کے قلمی نسخوں والے خزانے تک محققین کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے انجام دیئے گئے اہم اقدامات
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اورآستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حالیہ چند برسوں میں اس آرگنائزیشن کی جانب سے اہم اقدامات انجام دیئے گئے ہیں جن کا مقصد رضوی لائبریری میں موجود قلمی نسخوں اور لتھوگرافک ذرائع تک محققین کی رسائی کو آسان بنانا ہے ۔
-
دنیا بھر کے مسلم طلباء بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندہیں
ایران ایک مہذب ملک ہونے کے ساتھ شاندار تعلیمی پس منظرکاحامل ہے ہر سال دنیا بھرسے بہت سارے طلباء ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لئے تشریف لاتے ہیں،ایران کے شہر مشہد مقدس کی یونیورسٹیوں میں بھی جہاں پر حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی بارگاہ ہے ہمسایہ ممالک سے کثیر تعداد میں طلباء تعلیم کے لئے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
-
علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کی بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں کا مختصر جائزہ
علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی آستان قدس رضوی سے منسلک ہے جس کا مقصد دینی علوم کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے اور اس سلسلے میں تأسیس سے اب تک کئ مسلم ممالک کو متنوع خدمات فراہم کر چکی ہے ۔
-
ٹوکیو یونیورسٹی میں ’’ثقافت پر مشتمل حضرت رضا(ع) کا مقدس آستانہ‘‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد
آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے تعاون سے ٹوکیو یونیورسٹی میں’’ثقافت پر مشتمل حضرت رضا(ع) کا مقدس آستانہ‘‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
-
28784 غیرملکی زائرین کا آستان قدس رضوی کے میوزیمز کا دورہ
آستان قدس رضوی کے میوزیمزمیں نوادرات کے گنجینوں کے سربراہ نے بتایا کہ اس ادارے کے تحت مشہد مقدس میں واقع ثقافتی نوادرات کےتمام گنجینوں کا 28784 غیرملکی زائرین اور سیّاحوں نے 2024 کے آخری آٹھ مہینوں میں وزٹ کیاہے۔
-
دس ہزار سے زائد غیرملکی زائرین کا ’’مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں کی سوانح حیات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ نمائش کا وزٹ
روضہ منورہ امام رضا(ع) میں’’مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں کی سوانح حیات‘‘ پرمنعقدہ نمائش کا دس ہزار سے زائد غیرملکی زائرین نے وزٹ کیاہے۔
-
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کا بنیادی مقصد با معرفت زیارت کا حصول ہے ؛حجت الاسلام ذوالفقاری
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے کہا کہ روضہ منورہ امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کو با معرفت،یادگار اور روحانی زیارت کے مواقع فراہم کئے جا ئيں