انگریزی زبان میں 145 سال پرانا سفر نامہ (THROUGH THE PROVINCE OF KHORASSAN AND ON THE N.W.FRONTIER OF AFGHANISTAN IN 1875) جو کہ لیڈ پرنٹ شدہ ہے، اس وقت آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے مطبوعہ بک اسٹور کے سیکشن میں موجود ہے ۔
زیارت سے متعلق سفارت کاری پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے امام رضا(ع) قومی ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس وزات خارجہ میں منعقد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربرارہ نے خصوصی شرکت کی
امریکہ میں مقیم ایک مسلم خاتون محترمہ فاطمہ بیگم کی جانب سے افغانستان کی ڈاک ٹکٹوں کا ایک نایاب اورمنفرد مجموعہ آستان قدس رضوی کے ڈاک ٹکٹ،کرنسی نوٹ اور سکّوں والے خزانے کو عطیہ کیا گیاہے۔
رضوی فوڈ انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وسطی ایشیائی ممالک کو رضوی فوڈ مصنوعات برآمد کرنے والی منڈیوں میں توسیع کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ۲۰۲۲ میں رضوی فوڈ مصنوعات پانچ ممالک کو برآمد کی گئیں۔
آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، میوزیمز اور دستاویزاتی مرکز کی آرگنائزیشن نے صوبہ خراسان رضوی میں ادارہ اسلامی ثقافت وارتباط کے نمائندہ دفتر کو ۱۲ ہزار کتابیں بطورہدیہ دی ہیں جنہیں افغانستان میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر کوپہنچایا جائے گا .