ہندوستان
-
چھے ممالک کے کمسن قرآنی طلباء کا کہانیوں اور کھیلوں کے ذریعہ قرآنی تعلیم حاصل کرنے کا شوق وولولہ
آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کی سرگرمیوں کا آغاز2017 میں ہوا جس میں آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر قرآنی سرگرمیوں کو نہ فقط حرم امام رضا(ع) میں بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر انجام دیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
-
باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کی حیات طیبہ کا مختصر جائزہ
آستان نیوز نے 8 مختلف حصوں میں عالم اسلام کے چند معروف علمائے کرام اور دانشوروں کے انٹرویو کئے جن میں فقہاء کی نگھبان کونسل کے رکن آیت اللہ حسینی خراسانی،حجت الاسلام نصر رفیعی، ہندوستان کے معروف عالم دین سردار حسن، کردستان دھگلان کے امام جمعہ اور اہلسنت عالم دین عبد السلام محمدی اور چند دیگر علمائے کرام شامل ہیں ان علما اور دانشوروں نے باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی حیات طبیہ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی ہے
-
عالمی کانگریس کے ذریعہ مشہد مقدس سے لے کر دنیا بھر میں رضوی تعلیمات کا فروغ
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی تیسری خصوصی نشست کی سیکرٹری نے بتایا کہ عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کو تین دہائیوں کو بعد دوبارہ احیاء کیا گیا ہے تاکہ رضوی عدل و انصاف کا پیغام مشہد سے پوری دنیا تک پہنچ سکے۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ہونے والے اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد کی شرکت
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد نے شرکت کی ہے ۔
-
دنیا بھر کے مسلم طلباء بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندہیں
ایران ایک مہذب ملک ہونے کے ساتھ شاندار تعلیمی پس منظرکاحامل ہے ہر سال دنیا بھرسے بہت سارے طلباء ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لئے تشریف لاتے ہیں،ایران کے شہر مشہد مقدس کی یونیورسٹیوں میں بھی جہاں پر حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی بارگاہ ہے ہمسایہ ممالک سے کثیر تعداد میں طلباء تعلیم کے لئے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
-
سالانہ پچاس لاکھ سے زائد غیرملکی زائرین کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سالانہ پچاس لاکھ سے زائد غیرملکی زائرین حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔
-
امام رضا(ع) کا روضہ منورہ لبنان کے لئے عوامی امدادی اتحاد کا مرکز اور مظہر ہے
حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ کے عنوان سے عوامی امدادی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین و مجاورین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
-
ہندوستان سے اہلسنت زائرین کا ایک کاروان حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف
ہندوستان سے اہلسنت زائرین کے ایک کاروان نے مشہد مقدس پہنچ کر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔
-
سالانہ ڈیڑھ لاکھ ہندوستانی زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں؛آیت اللہ مہدی مہدوی پور
ہندوستان میں تعینات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندےنےبتایا کہ ہر سال ہندوستان سے ڈیڑھ لاکھ زائرین حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ۵۰ غیرملکی طلباء کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے شیراز یونیورسٹی کےمیڈیکل سائنس کے غیرملکی طلباء کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
رضوی ایسٹ؛ملکی ضروریات کا ۲۵ فیصدحصہ پورا کرنے کے علاوہ۱۴ ممالک کو ایکسپورٹ
آستان قدس رضوی نےاپنی اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے کیا جس کی ایک واضح مثال رضوی ایسٹ کا کارخانہ ہے ،رضوی ایسٹ کمپنی کو۲۵ سال قبل تأسیس کیا گیا ،جس نے ایسٹ(خمیر) سے مختلف مصنوعات بنانے کا باقاعدہ آغاز۲۰۰۱میں کیا۔
-
۲۰۲۳ میں رضوی ایسٹ کمپنی کی برآمداتی منڈیوں میں توسیع
رضوی انسٹنٹ ایسٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ۲۰۲۳ کے دوران اس مصنوعات کی برآمداتی منڈیوں کی توسیع کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں رضوی انسٹنٹ ایسٹ(تیارشدہ خمیر) کو۱۴ ممالک کے لئے ایکسپورٹ کیا گیا۔
-
بین الاقوامی ’’مزارات‘‘ فوٹو فیسٹیول کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح
آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے مشہد مقدس کی رضوان گیلری میں دوسرے بین الاقوامی’’مزارات‘‘ فوٹو فیسٹیول کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے ۵ لاکھ اردو زبان زائرین کی مہمان نوازی
حوزہ/ حرم امام رضا (ع)، سالانہ تقریباً ۵ ملین غیر ایرانی زائرین کی مہمان نوازی کرتا ہے، ان ۵ ملین میں سے ۵ لاکھ اردو زبان زائرین ہیں۔
-
عالم اسلام کے علمی و عملی اتحاد میں کتاب’’المعجم ‘‘ کا مؤثر کردار
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ قرآن کے سربراہ نےعالم اسلام کے علمی و عملی اتحاد میں کتاب ’’المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سربلاغتہ‘‘کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔
-
رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ اورہندوستانی کمپنی کے تعاون سےایران کی آب و ھوا کے مطاق بیجوں کی پیداوار
رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹی ٹیوٹ اور ایک ہندوستانی کمپنی کے مابین ایران کی آب وھوا سے ہم آہنگ بیج کی پیداوار کے شعبے میں تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔