بین الاقوامی ’’مزارات‘‘ فوٹو فیسٹیول کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح

آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے مشہد مقدس کی رضوان گیلری میں دوسرے بین الاقوامی’’مزارات‘‘ فوٹو فیسٹیول کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

دوسرے بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول’’مزارات‘‘ کے ایگزیکٹو جنرل جناب امین ابراہیمی نے اس نمائش کےافتتاح کے موقع پر آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو فیسٹیول میں ۹۵ ایرانی اور غیرملکی فوٹوگرافروں کے ۱۱۵ فن پارے شائع کئے گئے، جنہیں ۶۰*۴۰سینٹی میٹر کے فریم کی صورت میں رضوان گیلری میں آویزاں کیا گیاہے۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس نمائش میں مختلف شہروں کے ایرانی فوٹوگرافروں کی ۶۱ تصاویراور ازبکستان،متحدہ عرب امارات،اٹلی،امریکہ،بیلجیم،بنگلہ دیش،پرتگال،ترکی،عراق،ہالینڈ اور ہندوستان کے فوٹوگرافروں کے ۵۴  فن پارے شامل ہیں۔

جناب ابراہیمی نے بتایا کہ نمائش کے ’’اسلامی مزارات‘‘ سیکشن میں ۵۸ فن پارے اورآسمانی ادیان میں دعا و نیائش کے سیکشن میں ۵۷ فن پارے شامل ہیں جنہیں فیسٹیول کے ججز نے ۷۶۴۳ فن پاروں سے منتخب کیا ۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کے سیکرٹریٹ کو مجموعی طور پر ۵۳  ممالک کے ۱۰۷۱ فوٹوگرافروں سے مزارات سے متعلق ۳۷۸۱ تصاویر اور دعاو نیایش سے متعلق۳۸۶۲ تصاویر موصول ہوئیں۔

دوسرے فوٹو فیسٹول کا پہلے فوٹو فیسٹول سے فرق

جناب ابراہیمی نے بتایا کہ اس سال فیسٹیول کی جانب سے اشتہاراتی پروگراموں میں تبدیلی لائی گئی اور مختلف صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے فوٹوگرافروں کو ایمیلز بھیجی گئیں،فوٹوگرافی گروپس کے ذریعہ فیسٹیول کا تعارف کرایا گیا جس کی وجہ سے اس بار فیسٹیول میں کثیر تعداد غیرملکی فوٹوگرافروں نے بھی حصہ لیا۔
اس کے علاوہ اس دوسرے دورہ میں’’ادیان اسلامی میں دعاونیائش‘‘ سیکشن کو’’آسمانی ادیان میں دعا و نیائش‘‘ میں تبدیل کیا گیا،جس کی وجہ سے آسمانی ادیان و مذاہب کے ماننے والے فوٹوگرافروں کو بھی فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا۔
فیسٹیول کے پہلے دورہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام ججز حاضر نہیں ہو پائے حالانکہ اس دوسرے دورہ میں یہ مشکل نہ ہونے کی وجہ سے ججز کی پوری ٹیم نےبہترین فن پاروں کے انتخاب میں شرکت کی۔
جناب ابراہیمی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں پہلے دورہ کی نسبت تصاویر کو سنجیدگی سے جانچ پڑتال کیا گیا جس وجہ سے پہلے دورہ کی نسبت کم تصاویر کو فیسٹیول کے لئے قبول کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش  بروز منگل مؤرخہ۹ جنوری۲۰۲۴ تک صبح۹ بجے سے ظہر۱بجے تک اورعصر۴ بجے سے شام۷ بجے تک مشہد مقدس کے کوہسنگی روڈ نمبر۱۷  پر واقع رضوان گیلری میں فن اور فن پاروں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے کھلی رہے گی۔
آخر میں یہ بات قابل توجہ ہے کہ دوسرا بین الاقوامی ’’مزارات‘‘ فوٹو فیسٹیول کا انعقاد آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے کیا گیا۔

News Code 3298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha