آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اہلسنت زائرین کا یہ کاروان 100 افراد پر مشتمل تھا ،یہ زائرین روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونےاور دعا و مناجات کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں تشریف لئے گئے جہاں ان کے لئے حرم مطہر رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے پروگرام ترتیب دیا گیا تھا ۔
اس پروگرام میں محترم مولوی احمد میر نے اہلبیت(ع) کی تعلیمات اور امام رضا(ع) کی حیات طیبہ اور سیرت پر خطاب فرمایا۔
واضح رہے کہ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے مرثیہ خوانی بھی کی گئی اور پروگرام کے اختتام پر حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے متبرک تحائف سے بھی نوازا گیا۔
ہندوستان سے اہلسنت زائرین کے ایک کاروان نے مشہد مقدس پہنچ کر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔
News Code 4769
آپ کا تبصرہ