خیام کی رباعیات کا ۱۱۴ سال پرانا وہ لاطینی نسخہ جس کا ترجمہ انگریزی شاعر ایڈورڈ فٹز جیرالڈ نے کیا تھا، حرم امام رضا علیہ السلام کی رضوی سنٹرل لائبریری کی نفیس کتابوں کے سیکشن میں موجود ہے۔
آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے آرکائیو خزانے میں۱۵ ویں صدی سے۱۸ ویں صدی تک کی لیڈ پرنٹنگ کی مطبوعہ کتب کے ۲۰۰۰ سے زائد ایڈیشنز کا نادر اور منفرد ذخیرہ پایا جاتا ہے ۔
نگہبان کونسل کے رکن آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار نے کہا کہ آئمہ معصومین (ع) اور شیعہ ورثہ کے تحفظ کے لئے حرم امام رضا(ع) کے مخطوطہ مرکز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
محرم الحرام کی مناسبت اور مذہبی شاعر و مرثیہ نویس محتشم کاشانی کے یوم وفات پر آستان قدس رضوی کے ۱۷۲ ویں علمی و ثقافتی منگل میں محتشم کاشانی کے ۴۰۰ سو سال پرانے دیوان ِ شعر سے نقاب کشائی کی گئی ۔
آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، میوزیمز اور دستاویزاتی مرکز کی آرگنائزیشن نے صوبہ خراسان رضوی میں ادارہ اسلامی ثقافت وارتباط کے نمائندہ دفتر کو ۱۲ ہزار کتابیں بطورہدیہ دی ہیں جنہیں افغانستان میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر کوپہنچایا جائے گا .