عتبه نیوز؛ کی رپورٹ کے مطابق؛اس ملاقات کے دوران آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر مصطفی فقیہ اسفندیاری نے افغان عوام کی سابقہ سوویت یونین،برطانیہ اور حالیہ امریکی قبضے کے خلاف جدوجہد میں ایران کی جانب سے کی جانے والی حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایران کی جانب سے تقریباً پچاس لاکھ افغان تارکین وطن کی میزبانی کو دونوں ممالک کی اقوام کے مابین دوستی کی علامت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں قومی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ ایک جامع حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ افغانستان سے تشریف لانے والے پروفیسرز نے آستان قدس رضوی کی لائبریری اور میوزیم کا دورہ کیا اور اس دوران یہ طے پایا کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں واقع یونیورسٹی ،حرم امام رضا(ع) کی ڈیجیٹل لائبریری سے استفادہ کر سکتی ہے ۔
آپ کا تبصرہ