آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس نمائش کا انعقاد آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز اور جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کی لائبریری کے شعبہ ایشین اسٹڈیزکے مشترکہ تعاون سے مؤرخہ 20 دسمبر2024 سے2025 کی جنوری کے آخر تک یونیورسٹی کی پبلک لائبریری کے ہونگو کیمپس میں منعقد رہے گی،دلچسپی رکھنے والے افراد صبح 9 بجے سے رات10:30 بجے تک اس نمائش کا وزٹ کر سکتے ہیں۔
اس نمائش میں آستان قدس رضوی کے ایسے اشاعتی کام اور ثقافتی مصنوعات جومشہد مقدس آنے والے جاپانی مہمانوں کو تحفے کے طور پر دیئے گئے تھے اور اس کے علاوہ حرم امام رضا(ع) کی مختلف تصاویر کو نمائش کے طور پر رکھا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ اس نمائش میں دس جنوری2025 کو جاپان کے دوپروفیسرز جو مشہد مقدس بھی آچکے ہیں خطاب کریں گے۔
پروفیسر’’کازئوموریموتو‘‘اس نمائش کے انعقاد کے مقاصد پر گفتگو کریں گے اور پروفیسر’’ایجی ساگوا‘‘حرم امام رضا(ع) کی ثقافتی سرگرمیوں اور حرم کی توسیع کے حوالے سے خطاب فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ اس نمائش کا انعقاد آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکزاور جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کی لائبریری کے شعبہ ایشین اسٹڈیز کے مابین منعقدہ مفاہمتی یاداشت کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ باہمی تجربات کے تبادلے ساتھ ساتھ لائبریری کی خدمات کو الیکٹرانک وسائل اور ڈیجیٹل ذرائع کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔
آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے تعاون سے ٹوکیو یونیورسٹی میں’’ثقافت پر مشتمل حضرت رضا(ع) کا مقدس آستانہ‘‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
News Code 5515
آپ کا تبصرہ