اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے سربراہ کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے سربراہ جناب دانانجایا با ترائی نے وفد کے ہمراہ مشہد مقدس میں واقع حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر حرم امام رضا(ع) کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس وفد نے  قالین میوزیم، مرکزی میوزیم،رہبر معظم انقلاب اسلامی اور استاد فرشچیان کے ہدایا اور تحائف  کے خزانے کا وزٹ کیا اور انہیں آرگنائزیشن آف میوزیمز،لائبریریز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزی مرکز کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین سے متعلق انجام دی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے سربراہ نے اس وزٹ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیپالی زبان کے کچھ آثار اور سکوں کو حرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیم کو عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ وہ لائبریری کے صاف ستھرے ماحول،لائبریرین کی راہنمائی اور کتب خانے میں موجود کتب اورمطالعہ کرنے والے افراد سے بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں
جناب دانانجایا با ترائی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کی مہمان نوازی کو سراہااور درخواست کی انگریزی کتب کا بھی ترجمہ انجام دیا جائے تاکہ غیرملکی مہمان بھی ان کتب سے مستفید ہو سکیں۔

News Code 5314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha