رضوی لائبریری کے قلمی نسخوں والے خزانے تک محققین کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے انجام دیئے گئے اہم اقدامات

آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اورآستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حالیہ چند برسوں میں اس آرگنائزیشن کی جانب سے اہم اقدامات انجام دیئے گئے ہیں جن کا مقصد رضوی لائبریری میں موجود قلمی نسخوں اور لتھوگرافک ذرائع تک محققین کی رسائی کو آسان بنانا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے ہمارے نیوز رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں مخطوطات اور لتھوگرافک کتب کا ایک قیمتی خزانہ موجود ہے جس تک علماء اور محققین کی مختلف ذرائع سے رسائی ممکن ہے ۔
ڈیجیٹل لائبریری کے ذریعہ مطالعہ کرنے کی سہولت
جناب حسینی نے بتایا کہ قلمی نسخوں کا مطالعہ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد بغیر کسی رکنیت یا درخواست کے آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کی ویب سائٹ’’ https://digital.aqr.ir‘‘ کے ذریعہ 20 ہزار قلمی نسخوں اور تین ہزارلتھوگرافک ماخذ سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔
البتہ وہ محققین جنہیں اپنی تحقیقات کے لئے قلمی نسخوں کو دیکھنا ضروری ہے وہ قلمی نسخوں کو حاصل کرنے کے لئے ڈیجیٹل لائبریری میں درخواست دے سکتے ہیں۔ البتہ ماہرین کی جانب سے درخواست کا جائزہ لینے اور سروس فیس کی ادائیگی کے بعد صارف کو اس قلمی نسخے تک رسائی فراہم کی جاتی ہے ۔
انہوں ںے مزید یہ بتایا کہ ایسے قلمی نسخے جنہیں بارہا محققین کی جانب سے درخواست دی گئی ہے انہیں اسی سیسٹم کے ذریعہ بغیر درخواست والے ماخذ میں قرار دیا گیا ہے اور محققین کی ان ماخذ تک فوری رسائی ممکن ہے ۔
قلمی نسخوں کے مطالعہ کرنے کے مراکز کا قیام
جناب حسینی نے بتایا کہ بعض اوقات محققین کو پروف ریڈنگ یا خاص مضامین کے مطالعے کے لئے ایک ہی وقت میں زیادہ تعداد میں قلمی نسخوں تک رسائی کی ضرورت پڑتی ہے اس کے لئے بہت زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کو آسان بنانے کے لئے آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری نے علمی و تحقیقی مراکز،مدارس اور یونیورسٹیوں میں قلمی نسخوں کے مطالعہ کرنے کے مراکز تاسیس کئے ہیں،اگر ان مراکز کے ذریعہ فقط ایک ہی درخواست بھیجی جائے تو تمام قلمی نسخوں تک رسائی آسان ہو جاتی ہے اور بار بار درخواست بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک بھر میں درخواست دہندگان کے لئے 39 مطالعاتی مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔
ممتاز محققین اور دانشوروں کو دی جانے والی خصوصی خدمات
جناب حسینی نے بتایا کہ درجہ اوّل کے محققین اور ممتاز علمی شخصیات اپنی زیادہ مصروفیت اور وقت کی کمی کے باعث ان کے پاس درخواست رجسٹر کرنے کا وقت نہیں ہوتا، ایسے افراد کے لئے گذشتہ سال سے ’’خصوصی دفتر برائے ممتاز افراد‘‘ قائم کیا گیا ہے جس میں ان افراد کے لئے بغیر کسی درخواست رجسٹریشن کے ماخذ فراہم کئے جاتے ہیں۔
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ یہ ممتاز افراد ایک سوشل پلیٹ فارم کے ذریعہ درخواست دیتے ہیں اور انہیں کم سے کم وقت میں ماخذ تک رسائی فراہم کی جاتی ہے ۔

خصوصی پبلک سروس ہال کا قیام
جناب حسینی نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں قلمی نسخوں کے مطالعہ کے لئے پبلک سروس ہال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ہال میں ماہرین کے ذریعہ مشاورت، قلمی نسخوں کو جاننے ان تک رسائی حاصل کرنے،ماخذ کی تصاویر دیکھنے وغیرہ کے لئے مخصوص ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پبلک سروس ہال کے ساتھ قلمی نسخوں کے مطالعہ کے لئے تشریف لانے والے محققین کی ضروریات کو بھی یہاں پر پورا کیا جاتا ہے ،اس خصوصی خدماتی ہال کو قلمی نسخوں کے مشاورین اور اساتذہ کے فکری فورم  کے لئے قائم کیا گیا ہے ،قلمی نسخوں کے اساتذہ اس خصوصی خدماتی ہال میں اپنی تحقیقات انجام دے سکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ محققین کے تعاون سے ہم اس رضوی خزانے میں موجودہ قیمتی اسلامی ورثے کو ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو متعارف کروا سکتے ہیں۔

News Code 5518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha