رضوی لائبریری سے 12 ہزار سے زائد کتب افغانستان روانہ

افغانستان کے مختلف شہروں کی درخواست پر حرم امام رضا علیہ السلام کی لائبریری سےگذشتہ 6 سالوں میں 12 ہزار سے زائد کتب افغانستان بھیجی گئیں۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس سلسلے میں  آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے شہر ہرات کی کلچرل کمیٹی نے مغربی افغانستان میں کتابوں کی فراہمی کے لئے مختلف طریقوں سے کوشش کی اور اسی طرح آرگنائزیشن آف لائبریرز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز سے بھی بات چیت کی۔
انہوں نے شہر مشہد مقدس اور حرم امام رضا علیہ السلام کا افغانستان کے قریب ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کا دستاویزاتی مرکزہمیشہ سے افغانستان کے اہل ثقافت و ادب کے لئے توجہ کاباعث رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس آرگنائزیشن کو افغانستان کے مختلف ثقافتی اداروں سے کتابوں کے حصول کے لئے بہت ساری درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور دستاویزاتی مرکز کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اسی بنیاد پر آستان قدس رضوی کی موبائل لائبریری نے آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے سے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد 2017 سے اب تک افغانستان کے ثقافتی اداروں کو 12 ہزارچار سوسے زائد کتب فراہم کیں۔
حجت الاسلام حسینی نے کہا کہ فلاحی ادارے سید الشہداء،ولایت غور،ولایت سمنگان،افغانستان کا دینی مرکز قرار گاہ انصاراللہ وغیرہ جملہ ایسے مراکز ہیں جنہیں اس مدت میں مختلف موضوعات پر کتب فراہم کی گئیں۔

News Code 4620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha