آستان نیوز کی رپورٹ کی مطابق؛ جناب مہدی قیصری نیک نے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 14 ویں سالانہ رضوی کتاب فیسٹیول کے سیکرٹریٹ نے وسیع پیمانے پر اس فیسٹیول کی اشتہاراتی مہم کے لئے اور فیسٹیول میں شرکت کی دعوت کے لئے مختلف ذرائع بشمول ای میل،میسجزاورپوسٹ خط سے استفادہ کیا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ فیسٹیول کے اس دورے کا دعوت نامہ پانچ زبانوں بشمول انگریزی،اردو، فرینچ،عربی اور روسی زبان میں مختلف ذرائع کے ساتھ پبلشرز،علمی مراکز، یونیورسٹیوں اور مذہبی شخصیات کو بھیجاگیا ہے ۔
جناب قیصری کا کہنا تھا کہ رضوی کتاب فیسٹیول کا دعوت نامہ اسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کے توسط سے دنیا بھر میں ایران کے ساٹھ ثقافتی ترجمانوں کواور ملک کے مشرق میں واقع وزارت خارجہ کی نمائندگی کے توسط سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانوں کو روانہ کیا گیا ہے ۔
فیسٹیول کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نے ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی جانب سے برصغیر میں فیسٹیول میں شرکت کی کال دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے تمام سوشل نیٹ ورکس اور ای میل صارفین کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ای میل کے ذریعہ تین ہزار ملکی پبلشرز کو دعوت نامہ بھیجے جانے کے علاوہ دو ہزار پبلشرز کو پوسٹ کے ذریعہ بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے اور انہیں باقاعدہ طور پر فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
جناب قیصر نیک نے بتایا کہ فیسٹیول کے ’’خادم کتاب رضوی‘‘ حصے میں جو کہ گذشتہ تین سالوں میں کتاب کے حوالے سے فعال رہے انہیں ٹیلی فون کے ذریعہ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اس کے علاوہ فیسٹیول کے سابقہ دوروں میں شرکت کرنے والوں کو بھی خصوصی طور پر اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں شرکت کے خواہاں افراد 21 مارچ2025 تک اپنے اپنے مضامین اور آثار چودہویں رضوی کتاب فیسٹیول کے سیکرٹریٹ کو بھیج سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فیسٹیول آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کی کاوشوں سے منعقد کیا گیا ہے ۔
فیسٹیول میں شرکت کرنے کے خواہشمند افراد مزید معلومات حاصل کرنے کےلئے فیسٹیول کی سائٹ https://library.razavi.ir/ketabsal پررجوع فرما سکتے ہیں۔

14ویں بین الاقوامی سالانہ رضوی کتاب فیسٹیول کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نے آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 70 ہزار مصنفین،پبلشرزاور علمی،تحقیقاتی،مذہبی اور ثقافتی مراکز کودعوت دی گئی ہے ۔
News Code 5812
آپ کا تبصرہ