حرم امام رضا(ع)
-
لبنانی پارلیمنٹ کا نمائندہ،روضہ منورہ امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورکے تعاون سے لبنانی پارلیمنٹ کا نمائندہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا۔
-
پاکستان اور انگلینڈ کے ثقافتی شعبوں میں سرگرم طلباء کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری
حوزہ/ آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے تعاون سے پاکستان اور انگلینڈ کے ثقافتی شعبوں میں سرگرم طلباء کا ایک وفد پانچ روزہ دورے پر حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کی مہمانی سے شرف یاب ہو رہا ہے۔
-
معمر اور معذور افراد کو زیارت کرانے جیسی سہولت کی فراہمی؛
آستان قدس رضوی (ع) میں "یا معین الضعفاء (ع)" نامی زیارتی منصوبے کے نفاذ کی صورت میں خوبصورت نظارہ
حرم مطہر رضوی (ع)، گنبد اور سنہری طلاؤوں کی زیارت اور فولادی دروازے کے ساتھ لگ کر انیس النفوس امام (ع) کے ساتھ دردِ دل بیان کرنا، حضرت امام رضا (ع) کے دور اور قریب کے بہت سے عقیدتمندوں کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ اس دوران یہ کتنا حسین منظر ہوتا ہو گا کہ جب "یا معین الضعفاء (ع)" نامی زیارتی منصوبے کے نفاذ کی صورت میں اس نورانی بارگاہ میں معمر اور معذور افراد کی زیارت کے لیے امکانات فراہم کیے جاتے ہیں۔
-
اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لئے ایک بنیادی شرط عدالت ہے
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ انقلاب اور جدید اسلامی تہذیب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عدل وانصاف؛ امامت کے لئے شرط اوراسلامی تہذیب کی اہم ترین خصوصیت ہے ۔
-
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کی بہترین غیرسرکاری یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل
’’اسلامک ورلڈ سائنس کٹیشن ڈیٹا بیسISC‘‘(Islamic World Science Citation Center) کی رپورٹ کے مطابق امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی نے’’ریسرچ اور تحقیق‘‘ کے میدان میں ملک کی غیر سرکاری یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
-
حضرت رضا(ع) پانچویں عالمی کانگریس کی ۲۱ ویں قومی پری میٹنگ کا موضوع’’عورت اور خاندان‘‘ہے
حضرت رضا(ع) پانچویں عالمی کانگریس کی ۲۱ ویں قومی پری میٹنگ ’’عورت اور خاندان‘‘ کے موضوع پر منعقد کی جائے گی۔
-
عراق میں حضرت رضا(ع) عالمی کانگریس کی تیرہویں پری میٹنگ کا انعقاد
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے بین الاقوامی سیکشن کی سکریٹری نے بتایا کہ عالمی کانگریس کے پانچویں دورے کی تیرہویں پری میٹنگ عراق میں منعقد کی جائے گی۔
-
نائب متولی آستان قدس رضوی:
خدمت خلق، آستانہ قدس رضوی کی اولین ترجیح ہے
حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے نائب متولی نے حکم نامہ دریافت کرنے کی تقریب میں کہا کہ لوگوں کی خدمت، آستانہ قدس رضوی کی اولین ترجیح ہے۔
-
آستان قدس رضوی (ع) کے متولی کے حکم سے؛
رضا خوراکیان کا حرم مطہر رضوی (ع) کے سپریم ڈائریکٹر کے عنوان سے تقرر
آستان قدس رضوی (ع) کے متولی نے اپنے ایک حکم نامے میں "رضا خوراکیان" کو حرم مطہر رضوی (ع) کا سپریم ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔
-
جناب مصطفی فیضی آستان قدس رضوی کےنئے نائب متولی تعینات
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے جناب مصطفی فیضی کو آستان قدس رضوی کانائب متولی مقرر کر دیا۔
-
حرم امام رضا (ع) کی خادماؤں کے تعاون سے ۳ خواتین قیدیوں کی آزادی
حضرت زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کی خادماؤں کے تعاون اور کوششوں کی بدولت غیر ارادی جرائم میں قید تین خواتین جیل سے رہا ہوکر اپنے اہل خانہ سے جا ملیں۔
-
آستان قدس رضوی میں ۱۹۵ویں علمی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد؛
معتمدی موسوی خاندان کی جانب سے رضوی لائبریری کو عطیہ کردہ ۸۰۰ دستاویزات کی نقاب کشائی
حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کے ہر منگل کے دن منعقدہ ۱۹۵ویں علمی اور ثقافتی پروگرام کے دوران مشہد کے پرانے منی چینجرز میں سے ایک "معتمدی موسوی" خاندان کی جانب سے رضوی لائبریری کو عطیہ کردہ ۸۰۰ دستاویزات کی نقاب کشائی کی گئی۔
-
مبلغین کوتبلیغ دین کے سلسلے میں آئمہ اطہار(ع)کے طرز عمل کو اپنے لئے نمونہ قرار دینا چاہئے؛حجت الاسلام مروی
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مبلغین کو تبلیغ دین کے معاملے میں پیغمبر گرامی اسلام(ص) اور آئمہ اطہار(ع) کی سیرت اور طرز عمل کو اپنے لئے نمونہ قرار دینا چاہئے۔
-
اسلامی تہذیب کے حصول میں خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ ہے ؛ حجت الاسلام والمسلمین پناہیان کا بیان
حجت الاسلام والمسلمین پناہیان نے بین الاقوامی کانفرنس’’فاطمی تہذیب کی تعمیر میں پیش پیش خواتین‘‘کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی تبلیغ کے لئے ہمیں مشترکات پر توجہ دینی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ سماجی ذمہ داریوں کے نقطہ نظر سے اسلامی تہذیب کی تعمیر میں خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ رہا ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) کی زیارت کے بعد دل عشق و محبت اور امید سے لبریز ہوگیا؛ نومسلم خاتون کا بیان
جب سے حجاب اور چادر پہننا شروع کی ہے بہت اچھا محسوس کرتی ہوں،جیسا کہ خداوند متعال نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا کہ ’’حجاب تمہارا محافظ ہے ‘‘؛میں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے اس حفاظت اور امنیت کو محسوس کیا ہے ۔
-
رضوی زرعی کمپنی کی قومی کپاس کانفرنس میں شرکت
کپاس کی صنعت اور تجارت کے میدان میں تازہ ترین تحقیقی کامیابیوں کو پیش کرنے کیلئے رضوی زرعی کمپنی نے کپاس کے علم، صنعت اور تجارت پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔
-
تیسری بین الاقوامی کانفرنس "امام رضا علیہ السلام اور جدید علوم" کے نام ایک پیغام؛
آیت اللہ نوری ہمدانی: تعلیمات اہل بیت (ع) سے ہی معاشرے کے مسائل کا حل ممکن ہے
آیت اللہ نوری ہمدانی نے تیسری بین الاقوامی کانفرنس "امام رضا علیہ السلام اور جدید علوم" کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: اگر اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق صحیح طریقے سے بیان کیا جائے اور پیش کیا جائے تو اس پرآشوب دور میں ہمارے اسلامی معاشرے کے بنیادی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
-
بین الاقوامی سطح پر ۷۰ ہزار افراد نے حرم امام رضا (ع) میں اعتکاف کی خواہش ظاہر کی
۲۲ ممالک سے تقریباً ۷۰ ہزار خوش قسمت افراد نے حرم امام رضا علیہ السّلام میں اعتکاف کرنے کیلئے نام درج کرایا۔
-
تیسری بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم میں متعدد علمی مراکز کی شمولیت
تیسری بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کی افتتاحی تقریب بروز منگل مؤرخہ۱۹ دسمبر۲۰۲۳ کوامام ررضا(ع) یونیورسٹی میں منعقد کی گئی جس میں دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے ۸۰ علمی مراکز نے شرکت کی۔
-
رضوی خدماتی مراکز کی اہم ترین سرگرمیوں کا جائزہ
شہر مشہد مقدس میں رہنے والوں کے علاوہ دوسرے افراد کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کی خدمت کا لباس پہننا ایک ناممکن خواب تھا ،اس ناممکن کو ’’خادمیاری منصوبے‘‘(اعزازی خادم بننے کے منصوبے) نے ممکن بنا دیا ہے ۔
-
روضہ منورہ امام رضا(ع) اور متبرک مقامات پر۱۲۰۰ سالہ تدریس کی تاریخ پر تفصیلی رپورٹ
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے ابتدائی دور سے ہی حرم امام رضا(ع) عبادت کرنے کی جگہ ہونے کے ساتھ تعلیم و تعلیم کے حصول اور علم حاصل کرنے کا اہم مرکز بھی تھا ،تاریخی دستاویزات کے مطابق ؛ تیسری صدی ہجری میں مختلف اسلامی فرقوں کے علماء اور فقہا حرم امام رضا علیہ السلام میں درس و تدریس کے لئے تشریف لاتے تھے۔
-
حرم امام رضا (ع) اور مؤسسہ آل البیت (ع) کی جانب سے؛
آیۃ اللہ سید حسن مرتضوی کو "مشہد رضوی کے قدیمی مصحف" کا ہدیہ دیا گیا
حرم امام رضا (ع) اور مؤسسہ آل البیت (ع) کی جانب سے فقیہ جلیل القدر اور حوزه علمیہ خراسان کے استاد آیت اللہ سید حسن مرتضوی کو قدیمی ترین قرآنی نسخے کو جدید طباعت کے زیور سے آراستہ کر کے ہدیہ دیا گیا ہے۔
-
حجت الاسلام مروی؛
حرم امام رضا(ع) کا فن تعمیر،روحانیت اور فن کے مابین اٹوٹ رشتے کا منہ بولتا ثبوت ہے
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے انسان کی تربیت، ہدایت اور خدا کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے میں آرٹ اور فن کی روحانی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کا فن تعمیر ،روحانیت اور فن کے مابین اٹوٹ رشتے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے ۵ لاکھ اردو زبان زائرین کی مہمان نوازی
حوزہ/ حرم امام رضا (ع)، سالانہ تقریباً ۵ ملین غیر ایرانی زائرین کی مہمان نوازی کرتا ہے، ان ۵ ملین میں سے ۵ لاکھ اردو زبان زائرین ہیں۔
-
عالمی سطح پر رضوی تعلیمات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ/غیرملکی زائرین کی زیارت کے مسائل کا جائزہ اور سہولیات فراہم کرنا
حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے محبت و عقیدت کی کوئی حدومرز نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے بہت سارے زائرین امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت کے لئے تشریف لاتے ہیں،رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متولی تعینات کرنے کے حکم میں آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی میدان میں مؤثر ثقافتی سرگرمیوں پر تاکید کرتے ہوئے آستان قدس رضوی کو بہت ساری صلاحیتوں کا حامل قرار دیا اور کہا کہ آستان قدس رضوی ثقافتی لحاظ سے بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ مؤثر واقع ہو سکتا ہے ۔
-
’’حوزہ علمیہ خراسان کے علمی ورثہ کا تحفظ‘‘نامی منصوبے سے نقاب کشائی کی تقریب
ہفتہ ریسرچ کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے ۱۹۲ ویں علمی و ثقافتی ہفتہ وارپروگرام کے دوران حوزہ علمیہ خراسان کی جانب سے علمی ورثے کو اکھٹا کرنے اور اس کی حفاظت کے منصوبہ کو متعارف کرانے کے ساتھ اس منصوبے سے نقاب کشائی کی گئی۔
-
رضوی لائبریری کے ڈیجیٹل مخطوطات تک فوری رسائی کا سیسٹم فعال کر دیا گیا
پہلی بار آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کے آن لائن سسٹم کے ذریعے محققین کو درکار ڈیجیٹل مخطوطات تک فوری رسائی فراہم کی جا رہی ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ(دارالرحمہ ہال) کا تعارف
حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ(دارالرحمہ ہال) کا رقبہ ۴۰۰ مربع میٹر ہے اس رواق کو ۱۹۹۲ میں حرم امام رضا(ع) کے صحن جمہوری اسلامی اور بست شیخ بہائی کے درمیان تعمیر کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین سے گفتگو
سال کے 365دنوں میں جب بھی آپ کی نظر امام رضا(ع) کے گنبد مطہر اور نورانی بارگاہ پر پڑتی ہے توآپ کے جسم و روح دونوں کی حالت بہتر ہوجاتی ہے ،لیکن بہت سارے افراد ایسے بھی ہیں جو سال بھراپنی اپنی حاجات کو عقیدت و محبت کی زنبیل میں سنبھال کر رکھتے ہیں تاکہ ڈائریکٹ اپنی دعاؤں کو شرف قبولیت دلوا سکیں ، فرق نہیں کہ آپ کے کندھوں پر گناہوں کا بوجھ ہے یا با ایمان ہیں،مانگو گے تو وہ عطا کرے گا اور ڈھونڈو گے تو مل جائے گااور اگر اس کی مہربانیوں سے کنکٹ ہوگئے تو بقول آج کے نوجوانوں کے ان لمیٹڈاور وسیع بینڈ گیپ ملے گا۔
-
"ایک غیر ایرانی زائر" کی روضہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی روداد؛
ایک ایسی سرزمین کا راز، جہاں مردہ روح زندہ ہو جاتی ہے
ایسے لوگوں کے درمیان چلتی ہوں، جن کی امیدیں دنیا سے منقطع ہوئی ہیں اور ہاتھوں کو، گزشتہ کسی پریشانی اور شیریں واقعات سے قطع نظر، دراز کیا ہے، تاکہ فولادی پنجرے سے مست کر سکیں، یہاں تمام نفسانی اور جسمانی خواہشات کو چھوڑ کر آئے ہیں، تاکہ اپنی مردہ روح کا پتہ، ضامن آہو ( امام رضا علیہ السّلام) سے لے سکیں اور ایک اطمینان بخش ضمانت کے بعد، دوبارہ زندگی کریں اور زندہ پلٹ کر جائیں۔