حرم امام رضا (ع) کی خادماؤں کے تعاون سے ۳ خواتین قیدیوں کی آزادی

حضرت زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کی خادماؤں کے تعاون اور کوششوں کی بدولت غیر ارادی جرائم میں قید تین خواتین جیل سے رہا ہوکر اپنے اہل خانہ سے جا ملیں۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہرا (س) کے یوم ولادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کی خادماؤں نے مشہد کی مرکزی جیل کے خواتین وارڈ میں حاضر ہو کر جشن زہر سلام اللہ علیہا کا انعقاد کیا اور قیدیوں کو گنبد امام رضا علیہ السلام کے پرچم کی زیارت کرائی گئی، ساتھ ہی ان قیدیوں میں سے تین قیدیوں کا قرضہ جو کہ ۱۸۵ ملین تومان (۳۷۰۰ ڈالر) تھا، اس رقم کو ادا کرکے ان کی رہائی کے لیے زمینہ فراہم کیا گیا۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ خواہران کی سربراہ زہرا قاسمی کے مطابق یہ تمام رقم خادماؤں نے جمع کی تھی اور اس کے علاوہ ان آزاد ہونے والی خواتین میں سے ہر ایک کو ۱۴ لاکھ تومان اور ایک نقاب بھی ہدیہ دیا گیا جسے خادماؤں نے اپنی جانب سے ہی مہیا کیا تھا۔

نیز جشن ولادت حضرت زہرا (س) میں شریک خواتین کے درمیان مٹھائیاں، چاکلیٹ ،حرم کا تبرک اور اسکارف بھی تقسیم کیا گیا، ان تحائف کی قیمت بھی خادماؤں نے ہی ادا کی۔

News Code 3271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha