اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لئے ایک  بنیادی شرط عدالت ہے

اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ انقلاب اور جدید اسلامی تہذیب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عدل وانصاف؛ امامت کے لئے شرط اوراسلامی تہذیب کی اہم ترین خصوصیت ہے ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی ۱۴ویں  پری میٹنگ کا انعقاد علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں کیا گیا،جس میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ انقلاب اور جدید اسلامی تہذیب کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی شریعتی تبار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدل وانصاف ؛اسلامی اقدار اور اسلام کے اہم ترین اصولوں میں سے ایک ہے اور اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لئے ایک بنیادی اور ضروری شرط ہے ۔

 انہوں نے امام رضا(ع) کے ارشادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اطہار(ع) کی ایک اہم ترین خصوصیت عادل اور منصف ہونا ہے ،امام رضا علیہ السلام ایک روایت میں بیان فرماتے ہیں کہ ’’اگر دنیا ختم ہونے میں فقط ایک دن بھی باقی رہتا ہوتب بھی یہ توحید پر مبنی تہذیب  پوری دنیا میں قائم ہوگی اوراس اعلیٰ تہذیب اورالہی حکومت کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ ہر جگہ عدل وانصاف قائم ہوگا اور ظلم و ستم کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئےکہا کہ اسلام کے سیاسی نظام میں حکومت اور حاکم کے لئے بہت ساری شرائط جیسے علم،عدل وانصاف اور تقوا وغیرہ کو ضروری سمجھا جاتا ہے ،اسلامی تہذیب میں بھی حکمرانوں کے لئے عدل وانصاف کو ایک خاص مقام حاصل ہے ،امام رضا علیہ السلام ایک حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں کہ’’ہم سب کا خدا ایک ہے ،ہمارے ماں اور باپ ایک ہیں،انسانوں کی قدر ان کے تقویٰ پر ہے نہ کہ رنگ،نسل یا قوم و قبیلہ پر۔

 حجت الاسلام والمسلمین مہدی شریعتی تبار نے کہا کہ اگر حکمران عادل ہوں تو معاشرے میں عدل و انصاف کا حصول بھی ممکن ہے اور اسلامی تہذیب ،عدل وانصاف کے سائے میں پروان چڑھے گی۔

علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے اکیڈمک فیکلٹی رکن حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمود مرویان حسینی نے بھی عدل وانصاف کو اسلامی اور مذہبی ثقافت کا اہم ترین حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدل کا عمومی معنی یہ ہے کہ ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھا جائے لیکن عدل وانصاف کا خاص معنی یہ ہے کہ حقدار کو حق دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام امامت کے لئے عدالت کو شرط سمجھتے ہیں،آپ(ع) فرماتے ہیں کہ امام وہ ہے جو عادل اور معصوم ہو۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام کی عدالت سے معاشرے میں عدل وانصاف قائم ہوتا ہے،امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ امام کو لوگوں کے امرار معاش فراہم کرنے کی فکر ہونی چاہئے جب لوگ اپنے لئے اسے فراہم کرنے سے قاصر ہوں،امام کو ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ اپنی شکایات اس کے پاس لے جائیں تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔

گفتگو کے آخر میں کہا کہ عدل وانصاف اسلامی تہذیب کی بنیاد ہے اگرکوئی بھی معاشرہ عادل ہوگا تواس کی تہذیب وثقافت میں بھی عدل وانصاف پایا جائے گا۔

News Code 3381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha