حضرت رضا(ع) پانچویں عالمی کانگریس کی ۲۱ ویں قومی پری میٹنگ کا موضوع’’عورت اور خاندان‘‘ہے

حضرت رضا(ع) پانچویں عالمی کانگریس کی ۲۱ ویں قومی پری میٹنگ ’’عورت اور خاندان‘‘ کے موضوع پر منعقد کی جائے گی۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس پری میٹنگ کا انعقاد حوزہ علمیہ خراسان کے دفتر خواہران اورآستان قدس رضوی کےمرکزبرائے خواتین اور خاندانی امور کے تعاون سے کیا گیا،جس کا موضوع’’امام رضا(ع) کی تہذیبی تعلیمات میں خاندان،عورت اور انصاف‘‘ تھا۔

اس پری میٹنگ کے دوران آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارے کے سربراہ جناب ڈاکٹر عبد الحمید طالبی ’’رضوی تعلیمات میں انصاف اور خاندان‘‘ کے موضوع پر گفتگو کریں گے اورویمن اینڈ فیملی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی فیکلٹی رکن محترمہ ڈاکٹر فریبا علاسوند’’خواتین اور خاندانی مسائل کو محور قرار دیتے ہوئے انصاف کی اسلامی نظریہ سازی کے نظریاتی اور عملی خلا‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمائیں گی۔

اس پری میٹنگ میں تہران یونیورسٹی کی اکیڈمک فیکلٹی رکن اورکلچرل انقلاب کی سپریم کونسل میں خواتین اور خاندان کی ثقافتی و سماجی کونسل کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر فہیمہ فرہمند پور’’رضوی تعلیمات کی بنیاد پرخواتین اور خاندانی مسائل میں انصاف کے بارے میں تہذیبی نظریہ اور تقاضوں‘‘ کے موضوع پر گفتگو فرمائیں گی۔

قابل توجہ ہے کہ حضرت رضا(ع) پانچویں عالمی کانگریس کی ۲۱ ویں قومی پری میٹنگ بروز ہفتہ مؤرخہ۱۳ جنوری۲۰۲۴ کو آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی ہال میں منعقد کی جائے گی۔

News Code 3362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha