امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کی بہترین غیرسرکاری یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل

’’اسلامک ورلڈ سائنس کٹیشن ڈیٹا بیسISC‘‘(Islamic World Science Citation Center) کی رپورٹ کے مطابق امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی نے’’ریسرچ اور تحقیق‘‘ کے میدان میں ملک کی غیر سرکاری یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے خواہران یونٹ کے شہید سلیمانی ہال میں اعلیٰ درجے کے محققین کو اعزاز سے نوازنے اور ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے مواقع سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اورپروفیسرز نے شرکت فرمائی، اس تقریب کے دوران امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ جناب ڈاکٹر قاسم صادقی بجستانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس سی کی جانب سے چار معیاروں کی بنیاد پر ملکی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا گیا جن میں تعلیم کا معیار، تحقیق کا معیار،ٹیکنالوجی و تخلیق کا معیار اور بین الاقوامی سازی کا معیار شامل ہیں ان چار معیاروں کی درجہ بندی کے مطابق ملک کی غیر سرکاری یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں  میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی  نےریسرچ  اورتحقیق کے میدان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے تسلسل میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین کی جانب سےگزشتہ تین برسوں کے دوران انجام پانے والی تحقیقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ JCR جرائد میں ۶۰ مضامین کی اشاعت، WOS ، Scopus جرائد میں۴۳ مضامین کی اشاعت،وزارت تعلیم،ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ،وزارت صحت اورمیڈیکل سائنس کے جرائد میں ۱۴۷ مضامین کی اشاعت،قومی اور بین الاقوامی سیمنارز میں ۱۸۸ مضامین بھیجنے کے ساتھ ساتھ ۲۶ کتابوں کی تألیف اور ترجمہ اور ۲۲ تحقیقاتی منصوبے جملہ ایسے اقدامات ہیں جنہیں گذشتہ تین برسوں کے دوران امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے انجام دیا گیاہے۔

 امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’’اربن ڈیولپمنٹ اینڈ آرکیٹیکچر ریسرچ سنٹر‘‘،’’بائیولوجی اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز اپلائیڈ ریسرچ سینٹر‘‘ اور’’دینی تعلیم و تبلیغ دین کے لئے امام رضا(ع) اپلائیڈ ریسرچ سینٹر ‘‘ کے قیام کے علاوہ تین پرائیوٹ ریسرچ لیبارٹریز کی تأسیس جن میں’’سیکیور سیسٹم اینڈ بلاک چین‘‘،’’سیسٹم اینڈ سائبرنیٹک‘‘ اور’’بڑا  ڈیٹا سیسٹم‘‘شامل ہے جن کے ذریعہ ۲۲تحقیقاتی منصوبے اور۱۶تحقیقات ان لیبارٹریز اورتحقیقاتی مراکز میں انجام پا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ’’ عصری علوم اورامام رضا(ع) بین الاقوامی کانگریس کا انعقاد‘‘،’’فراغت کے اوقات میں قومی اور بین الاقوامی سیمینارز کا انعقاد‘‘اور’’مستقبل میں ایران۔عراق تعلقات  کی بیس پرانٹرنیشنل اپلائیڈ انجیئرنگ کانفرنس کا انعقاد‘‘،۵ علمی جرائداور بین الاقوامی سہ ماہی جرائد کی اشاعت،مختلف اداروں اور آرگنائزیشنز کے ساتھ ۱۵ مفاہمتی معاہدوں کا انعقاد کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں جیسے’’فیلڈ ورک‘‘،’’انڈسٹری مفکرین کے محور پر یونیورسٹی میں تبدیلیاں‘‘ اور’’انڈسٹری اسکالرشپ‘‘پر عملدرآمد جیسے اقدامات جملہ وہ اقدامات ہیں جنہیں یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ تین برسوں کے دوران انجام دیا ۔

اس تقریب کے تسلسل میں شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منتظمین کی موجودگی میں سوال و جواب سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحقیقاتی اورانوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ سینٹراور دیگر مختلف یونٹس کا تعارف کرایا گیا،تقریب کے اختتام پر۲۰۲۳ میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بہترین پروفیسرز،طلباء اور اعلیٰ درجے کے محققین کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

News Code 3372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha