عتبہنیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی ڈیجیٹل لائبریری کے سربراہ جناب داووود نے بتایا کہ محققین کی درخواست کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے شعبہ ڈیجیٹل لائبریری نےمحققین کی مخطوطات تک ی رسائی کے عمل کو آسان بنانے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ۔
انہوں نے مخطوطات اور کتب تک رسائی کے دورانیے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری سیسٹم میں مخطوطات تک رسائی کے عمل میں تقریباً ۳ سے ۵ دن درکار ہوا کرتے تھے جنہیں اس آن لائن سیسٹم میں ختم کر دیا گیا ہے ۔
جناب عیدی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس آن لائن اور ڈیجیٹل سیسٹم میں ان مخطوطات کو جن کا پہلے سے جائزہ لیا جاچکا ہے درخواست دہندہ کی جانب سے ادائیگی کے فوراً بعد درخواست دہندہ کو فراہم کر دیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ فی الحال اس سیسٹم میں ایک ہزار مخطوطات کو فعال کیا گیا ہے ،البتہ ڈیجیٹل رضوی لائبریری نے مزید مخطوطات کو فعال کرنے اور اس شعبہ کی سرگرمیوں کو توسیع و ترقی دینے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے ۔
محققین اوردانشور حضرات اس سیسٹم تک رسائی کے لئے ،آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کی ویب سائٹ https://digital.aqr.ir پر رجوع فرما سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ