جناب مصطفی فیضی آستان قدس رضوی کےنئے نائب متولی تعینات

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے جناب مصطفی فیضی کو آستان قدس رضوی کانائب متولی مقرر کر دیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب مصطفی فیضی جو کہ نائب متولی تعینات ہونے سے پہلے حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے، آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے آستان قدس رضوی کا نائب متولی مقرر کر دیا۔ 
حجت الاسلام مروی نے نئے نائب متولی کے لئے جوحکم صادر کیا اس میں سابقہ نائب متولی جناب ڈاکٹرمالک رحمتی کی خدمات کو سراہا اورجناب مصطفیٰ فیضی کو نیا نائب متولی مقرر کیا۔
قابل توجہ ہے کہ اس حکم نامے میں آستان قدس رضوی کے متولی نے امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے تمام خدمت گزاروں کے لئےجوحرم رضوی کے لئے قابل قدراور مؤثر خدمات انجام دے رہے ہیں دعا فرمائی۔

News Code 3288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha