عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ لبنانی پارلیمنٹ کے نمائندے جناب حسن فضل اللہ نے گزشتہ روز حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی اور نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد حرم مطہر کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے حرم امام رضا(ع) کے قرآنی اور مرکزی میوزیم کابھی وزٹ کیا اور اس دوران حرم امام رضا(ع) کےاعزازی خادموں نے میوزیم میں موجود نوادرات اور فن پاروں کا تعارف کرایا۔
لبنانی پارلیمنٹ کے نمائندے نے شیخ بہائی (رہ) کی قبر پر بھی حاضر دی اور شیخ بہائی(رہ) کو لبنان اور عالم اسلام کے لئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ بہائی(رہ) مختلف علوم میں مہارت رکھتے تھے اور انہیں حرم امام رضا علیہ السلام کی خدمت کا اعزاز بھی حاصل تھا اور ان کے لئےسب سے بڑا اور خاص اعزاز ان کا جوار امام رضا(ع) میں دفن ہونا ہے ۔
جناب حسن فضل اللہ نے کہا کہ کئی برس پہلے جب حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا تھا تو مجھے اتنی معلومات نہیں ملی لیکن خوش قسمتی سے اس دورے کے دوران مجھے بہت ہی مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
قابل توجہ ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کا نمائندہ جب حرم امام رضا(ع) میں تشریف لایا تو چند ایک لبنانی زائرین نے جب اپنے نمائندے کو حرم میں دیکھا تو خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ یادگاری کے طور پر تصاویر بنوائیں۔
آپ کا تبصرہ