ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن ۲۰۲۳ء رامین فرج نژاد نے آستان قدس رضوی کے عہدیداروں اور ایران باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی موجودگی میں دنیا کی سب سے مضبوط مردوں کی چیمپئن شپ "پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۳ء" کا تمغہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو ہدیۃً پیش کر دیا۔
آستان قدس رضوی کا میوزیم درحقیقت حرم امام رضا(ع) کا مکمل عکاس ہے جس میں پایا جانے والا ہر اثر اور شاہکار خواہ وہ کتاب کی سجاوٹ،خطاطی کی تاریخ،پینٹنگ،تذہیب،جلد سازی یا کاغذ سازی سے متعلق ہو تاریخ کا حصہ ہے اورانسانی تحریری ورثہ کی تہذیب کے ارتقاء اور تبدیلی کی تاریخ پر مشتمل ہے ۔
رضوی میوزیم کے خزانے میں موجود قیمتی اشیا او ر نوادرات میں سے مزید ۳۲ آثار قومی آثار اور قومی ورثہ کی فہرست میں رجسٹرڈ ہو گئے ،اب تک قومی ورثہ کے عنوان سے رجسٹرڈ ہونے والے ان نوادرات کی تعداد ۶۵ ہو چکی ہے ۔