آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ایران کی والی بال فیڈریشن کے صدر جناب سید میلاد تقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج والی بال کمیونٹی کی نمائندگی میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کی توفیق حاصل ہوئی ہے ، ہم نہیں چاہتے تھے کہ امام کی بارگاہ میں خالی ہاتھ مشرف ہوں اس لئے ہم نے اپنے سب سے قیمتی اعزازات میں سے ایک یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ کے کپ کا انتخاب کیا اور آستان قدس رضوی کے میوزیم کو پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ شاید مستقبل میں ہم نہ ہوں لیکن جو کوئی بھی میوزیم میں یہ ورلڈ کپ دیکھے گا وہ یقیناً ایران کی والی بال کی قوم ٹیم کو یاد کرے گا اورحضرت رضا(ع) سے یہ توسل ہمیں مزید کامیابیاں دلائے گا۔
جناب تقوی نے والی بال فیڈریشن کے دیگر قابلِ قدر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ کے ساتھ، ورلڈ اسٹوڈنٹس گیمز کا گولڈ میڈل، جو کہ 2017 میں فیڈریشن کے محترم سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منظمی نے جیتا تھا، کو بھی آستان قدس کے میوزیم کو عطیہ کیا گیا۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ بہترین تمغے ایران کے مقدس ترین مقام پر رکھے گئے ہیں۔
والی بال فیڈریشن کے صدر کا مزید یہ کہنا تھا کہ اہلبیت(ع) سے توسل ہمیشہ ایرانی کھلاڑیوں کے لئے ایک بہت بڑا سہارا رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی دعا ہماری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمیشہ شامل حال رہے گی ۔

ایران کی والی بال فیڈریشن کے صدر نے آستان قدس رضوی کے میوزیم کو عالمی چیمپئن شپ کا کپ پیش کرنے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ یہ اقدام حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کےلئے والی بال کمیونٹی کی جانب سے عقیدت کا اظہاراور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے قومی کھلاڑیوں کے توسل کی علامت ہے۔
News Code 6455
آپ کا تبصرہ