آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ڈائریکٹر نے تقریب کے آغاز میں جناب پیمان نصیری کو عالمی سطح پر گولڈ میڈلز جتینے پر مبارک باد پیش کی اور ان میڈلز کو حرم کے لئے عطیہ کرنے کو امام رضا(ع) سے عقیدت و محبت کا مظہر قرار دیا۔
جناب امیر خالقی نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 60 سال پہلے پہلوان تختی نے اپنا میڈل آستان قدس رضوی کے میوزیم کو عطیہ کر کے اس نیک روایت کی بنیاد رکھی اور شاید جب مرحوم تختی نے اپنا میڈل حرم کو عطیہ کیا تھا اس نے یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایک دن اس میوزیم میں میڈلز اور تمغوں کا علیحدہ سے خزانہ ہوگا۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ نذورات کے چیئرمین نے اس تقریب کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی ہیروز اور کھلاڑی ایک گولڈ میڈل یا تمغے کو جیتنے کے لئے کئی سال محںت کرتے ہیں اور جیتنے کے بعد اپنے اس گولڈ میڈل یا تمغے کو حرم کے میوزیم کےلئے عطیہ کرنا ان کی امام رضا(ع) سے محبت و عقیدت کی نشانی ہے ۔
جناب اسماعیل زادہ نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم میں مختلف کھیلوں کے 1000 قسم کی ٹرافیاں، میڈلزاور تمغے پائے جاتے ہیں جنہیں مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے ۔
تقریب کے اختتام پر پیرا اولمپک گیمز کے چیمپئن نے مزاحمتی محاذ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس نورانی بارگاہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا جس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔
جناب پیمان ناصری نے کہا کہ میں نے اب تک قومی اور بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں 37 تمغے جیتے ہیں جن میں سے سب سے قیتمی تمغوں کو امام رضا(ع) کی بارگاہ کو عطیہ کر رہا ہوں ۔
ایک تقریب کے دوران ایتھلیٹکس کے میدان میں لندن پیرا اولمپک گیمز(2012) اور انچیون پیرا اولمپک گیمز(2014) کے گولڈ میڈلز جیتنے والے چیمپیئن جناب پیمان نصیری نے گولڈ میڈلز کو حرم امام رضا علیہ السلام کے مرکزی میوزیم کو عطیہ کر دیئے۔
News Code 4911
آپ کا تبصرہ