عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن ۲۰۲۳ء رامین فرج نژاد نے آستان قدس رضوی کے عہدیداروں اور ایران باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی موجودگی میں دنیا کی سب سے مضبوط مردوں کی چیمپئن شپ "پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۳ء" کا تمغہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو ہدیۃً پیش کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن کی جانب سے آستان قدس رضوی کے میوزیم کو تمغہ ہدیہ کرنے کی اس تقریب میں مواصلات اور اطلاعات کے ڈائریکٹر، نذورات اور آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیم اور آستان قدسِ رضوی کی دستاویزات کے نمائندہ اور ایرانی پاور لفٹنگ کمیٹی کے سرپرست اور دیگر ایرانی اسپورٹس کے عہدیداران نے شرکت کی۔
رامین فرج نژاد نے ایران میں ہونے والی پہلی عالمی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۳ء میں حاصل کردہ دنیا کے مضبوط ترین مردوں کا تمغہ اور دنیا کے مضبوط ترین مردوں کی چیمپئن شپ بیلٹ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو پیش کی۔
پاور لفٹنگ چیمپئن ۲۰۲۳ء رامین فرج نژاد نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میرے ساتھ کچھ عرصہ پہلے ایک ناخوشگوار حادثہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے مجھے کہا گیا کہ میں اب مزید پروفیشنل ورزش نہیں کر پاؤں گا۔ میں تقریباً دو سال قبل مشہد حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر میں صحت یاب ہو گیا تو میں اپنا پہلا چیمپئن شپ میڈل حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کو پیش کروں گا اور آج میں اس موقع پر بے حد خوش ہوں۔
آپ کا تبصرہ