آستان قدس رضوی کا میوزیم ICOM کے۱۱ اسسمنٹ معیاروں میں سرفہرست

آستان قدس رضوی کا میوزیم ،ایران کی بین الاقوامی کونسل آفICOM کے ۱۴ معیاروں میں ۱۱ معیاروں پر سرفہرست قرار دیا گیا ہےجو کہ ایک غیرمعمولی ریکارڈ ہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ نے بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں میوزیم کے ۳ معیاروں میں بہتری ہونے کی وجہ سے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو ملک کے بڑے سرکاری میوزیمز میں سے منتخب کیا گیا ہے جس نے مختلف چیزوں کے تعارف،میوزیم کی دیکھ بھال اور حفاظت میں پہلا مقام حاصل کیا اور فیزیکل اسٹینڈرڈز میں جیسے میوزیم کا وزٹ،فن پاروں کی جمع آوری،ورچوئل سرگرمیاں،عالمی ڈے وژن اورتحقیق کے میدان میں دوسرا درجہ حاصل کیا۔ جناب حسینی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے اور معذور افرادکے لئے سہولیات فراہم کرنے میں یہ میوزیم تیسرے نمبر پر ہے ، کہا کہ ملکی سطح پر تمام سرکاری میوزیمز کی نسبت سب سے زیادہ معیار حاصل کرنے کے لحاظ سے پہلے نمبر پرہے ۔ کلچرل ہیریٹیج ویک اورعالمی یوم میوزیم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی میوزیمز کے سربراہان،یونیسکو کے نمائندے اور ایرانICOM کونسل کے نمائندوں نے شرکت کیواضح رہےکہ ملک کا بہترین میوزیم منتخب کرنے کےلئے ۱۶ویں دورے میں ۸۳۳ سرکاری و غیرسرکاری چھوٹے بڑے میوزیمز کا سروے کیاگیا

News Code 4474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha