مشہد مقدس میں منعقدہ قرآن و عترت کی ۱۷ ویں بین الاقوامی نمائش میں آستان قدس رضوی کی بھرپورشرکت

آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکزنے قرآنی کارناموں کو پیش کرنے اور مختلف عمر کے لوگوں کے لئے دلچسپ تعلیمی پروگراموں کے نفاذ کے مقصد سے مشہد مقدس میں منعقدہ قرآن و عترت کی ۱۷ ویں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے عتبه نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نمائش میں آستان قدس رضوی کا قرآنی مرکز اپنے قرآنی کارناموں کو متعارف کرائے گا اور اس کے علاوہ قرآن کریم سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے متعدد پروگرامز بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشہد مقدس میں منعقدہ قرآن و عترت کی ۱۷ ویں بین الاقوامی نمائش کا عنوان’’میں تجھے پکارتا ہوں‘‘ ہے ۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ قرآنی مرکز کے اسٹال(غرفہ) میں خاص روحانی و معنوی اور امام رضائی ماحول پیدا کیا گیا ہے ،ہماری کوشش ہے کہ آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز میں اب تک جو قرآنی کارنامے انجام دیئے گئے ہیں یا انجام دیئے جا رہے ہیں تمام قرآنی  کارناموں کے ایک نمونے کا تعارف کرایا جائے ۔

آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکزکے سربراہ نے حرم امام رضا(ع) کے ثقافتی اور قرآنی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی منصوبہ ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘،مہدالرضا(ع)،تلاوت رضوی کی محافل،رضوی شمیم تلاوت پروگرام،روایتی جلسات قرآن کریم اور قرآن کریم ہدیہ کرنا وغیرہ جملہ پروگرامز ہیں ،امید کرتے ہیں کہ لوگوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملے گی۔

حجت الاسلام میریان نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ،پرنٹنگ اینڈ پبلیکیشنز انسٹیٹیوٹ،بہ نشر انسٹیٹیوٹ،آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور دستاویزاتی مرکز،اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور آستان قدس رضوی کے قرآنی علوم کا ادارہ جملہ چند ادارے ہیں جو اپنے اپنے فن پارے اور کارنامے اس نمائش میں پیش کریں گے۔

انہوں نے ’’مسطورا‘‘ پراجیکٹ کو اس نمائش کا ایک متفاوت اور مختلف پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ملکی سطح کے اداروں اور قرآنی تنظیموں کے ایجنڈے میں شامل ہے تاکہ قرآن کریم کی ۳۰آیات کو موضوعی حفظ کرنے کو فروغ دیا جا سکے اور آستان قدس رضوی کا اس نمائش میں جو اسٹال ہے اس کی بنیاد بھی اسی ایجنڈے پر مبنی ہے ۔

آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے سربراہ نے اضافی قرآن کریم اکھٹے کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے اسٹال کا ایک اہم ترین کارنامہ لوگوں کے گھروں میں موجود اضافی اور استعمال شدہ قرآنی نسخوں کی جمع آوری اور اکھٹا کرنا ہے ۔
حجت الاسلام میریان نے مزید یہ بتایا کہ اسی سلسلے میں ہم نے گھروں،امام بارگاہوں اور مساجدسے اضافی قرآن اکھٹا کرنے کی کال اور دعوت دی ہے تاکہ ان قرآنی نسخوں کو پسماندہ علاقوں میں ہدیہ کیا جا سکے اوربعض دیگر قرآن کریم کے نسخوں کو از سر نو خمیر کر کے قرآن کریم کی جلد کے لئے استفادہ کئے جائیں ۔
قابل توجہ ہے کہ قرآن و عترت نمائش مشہد مقدس کے بین الاقوامی نمائشی مرکزمیں منعقدکی گئی یہ نمائش مؤرخہ۱۲مارچ بروز منگل سے شروع ہوئی ہے اورمؤرخہ۱۸ مارچ بروز سوموار تک جاری رہے گی ،اس نمائش میں آستان قدس رضوی کا اسٹال(غرفہ)شام۷ بجے سے رات۱۱ بجے تک عطار اور مولوی ہال کے درمیان کھلا رہے گا۔

News Code 3960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha