قرآن کریم
-
ماہ رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں منعقد کئے جانے والے بین الاقوامی پروگراموں کی تفصیلات
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے ماہ مبارک رمضان کے ایّام میں غیرملکی زائرین کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
-
حرم امام رضا(ع) میں بین الاقوامی حافظ خواتین کے توسط سےقرآن کریم کی تلاوت
ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے مختلف ممالک کی حافظ خواتین نے حرم امام رضا(ع) میں قرآن کریم کی تلاوت فرمائی۔
-
2025 کے ماہ مبارک رمضان اور عید نوروز کے پروگراموں کی تفصیلات
حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ نے 2025 کے ماہ مبارک رمضان اور عید نوروز کے پرورگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال ایرانی کلینڈر 1404 ہجری شمسی کے ایّام نوروز میں بیالیس لاکھ سے زائد زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوں گے
-
چھے ممالک کے کمسن قرآنی طلباء کا کہانیوں اور کھیلوں کے ذریعہ قرآنی تعلیم حاصل کرنے کا شوق وولولہ
آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کی سرگرمیوں کا آغاز2017 میں ہوا جس میں آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر قرآنی سرگرمیوں کو نہ فقط حرم امام رضا(ع) میں بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر انجام دیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
-
بہ نشر پبلی کیشنز کی جانب سے اٹھارہ لاکھ قرآنی نسخوں کی اشاعت
بہ نشر پبلی کیشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس پبلی کیشنزکی جانب سے اب تک آٹھارہ لاکھ قرآنی نسخوں کی اشاعت کی جا چکی ہے ۔
-
آستان قدس رضوی کی جانب سے زیارت کی سہولیات کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون
پاکستان کے ساتھ زیارت اور سیاحت کے سلسلے میں باہمی تعاون کے لئے آستان قدس رضوی کے نمائندوں کا ایک وفد پاکستان گیا ہے
-
حضرت امام علی رضا(ع) سے منسوب قرآنی نسخے سے نقاب کشائی
اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے دوران حضرت امام علی رضا(ع) سے منسوب قرآنی نسخے کی رونمائی کی گئی۔
-
41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب
اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب مؤرخہ31 جنوری2025 بروز جمعہ حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی گئی۔
-
آستان قدس رضوی کا سب سے اہم اور بڑا مقصد قرآن کریم کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی موجودگی میں آستان قدس رضوی کے تعلیمی، تبلیغی اور سائنسی کارنامے متعارف کرانے کے مقصد سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
-
بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ انہیں حرم امام رضا(ع) میں منعقد کیا گیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا تیسرا دن ہے اور خواتین سیکشن میں حصے لینے والی خواتین کے درمیان مقابلوں کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں جاری ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) میں 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئ۔
-
رضوی لائبریری میں موجود سونے سے مکتوب 4545 نمبر قرآن کریم کے صفحات کی اشاعت
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کی کاوشوں سے رضوی لائبریری میں موجود سونے سے مکتوب اور سونے کے نقش و نگار سے مزیّن 4545 نمبر قرآن کریم کے قیمتی اور نفیس نسخے کی اشاعت کی گئی ہے ۔
-
سالانہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شیعہ زائرین کی روضہ منورہ امام رضا(ع) پر حاضری
پاکستان کے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود نے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر حاضری دی اور اس دوران آستان قدس رضوی کے ذمہ داروں کی مہمان نوازی اور حرم رضوی میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی خدمات اور سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔
-
خواتین کے حقوق کے دفاع کا نعرہ، مغرب کا سب سے بڑا جھوٹ اور دھوکہ ہے ؛آیت اللہ احمد مروی
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے خواتین کی عزت و آبرو کے تحفظ کو سماج میں ان کی مؤثر موجودگی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی تہذیب ایک طرف سے خواتین کی عزت و وقار کو مجروح کرتی ہے اور دوسری طرف خواتین کے حقوق کا دم بھرتی ہے ،یہی چیز مغربی تہذیب کا سب سے بڑا دھوکہ اور جھوٹ ہے ۔انسانی کرامت اور خاندانی چیلنجز
-
پاکستان کے صوبہ سندھ کی مسجد امام حسین(ع) کے لئے حرم امام رضا(ع)کا متبرک پرچم ہدیہ
حرم امام رضا(ع) کے قرآنی علوم کے سینٹر کی جانب سے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر دادو میں واقع مدرسہ اورمسجد امام حسین علیہ السلام میں منعقد کئے جانے والےقرآنی دروس کے لئے حرم امام رضا(ع) کا متبرک پرچم تحفے کے طور پر دیا گیا۔
-
آیت اللہ جوادی آملی کی جانب سے آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کی تعریف
آیت اللہ جوادی آملی نے آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو سراہاتے ہوئے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین کو سہولیات اور خدمات دینے پر شکریہ ادا کیا۔
-
آستان قدس رضوی کےوفد کو غزہ کی حمایت میں شائع کئے جانے والے قرآن کریم کا قیمتی نسخہ ہدیہ کیا گیا
فلسطین کی عوام اورمظلومینِ غزہ کی حمایت میں زیور طبع سے آراستہ کئے جانے والے نہایت نفیس اور قیمتی قرآن کریم کوملائیشیا کی ’’رستو‘‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے آستان قدس رضوی کے وفد کو ہدیہ کیا گیا۔
-
علی بن ہلال سے منسوب قرآن کریم حرم امام رضا (ع) کو عطیہ کیا گیا
علی بن ہلال جو کہ ابن بواب کے نام سے مشہور ہیں اور ان کا شمارعالم اسلام کے مشہور و معروف اور بڑے خطاطوں میں سے ہوتا ہے ، حرم حضرت ابالفضل العباس علیہ السلام کے نمائندوں کی جانب سے علی بن ہلال سے منسوب قرآن کریم کے ایک ایڈیشن کوبروز بدھ مؤرخہ21 فروری2024 کو حرم امام رضا علیہ السلام کو عطیہ کیاگیا۔
-
حرم امام رضا (ع) اور مؤسسہ آل البیت (ع) کی جانب سے؛
آیۃ اللہ سید حسن مرتضوی کو "مشہد رضوی کے قدیمی مصحف" کا ہدیہ دیا گیا
حرم امام رضا (ع) اور مؤسسہ آل البیت (ع) کی جانب سے فقیہ جلیل القدر اور حوزه علمیہ خراسان کے استاد آیت اللہ سید حسن مرتضوی کو قدیمی ترین قرآنی نسخے کو جدید طباعت کے زیور سے آراستہ کر کے ہدیہ دیا گیا ہے۔
-
شیعہ ورثہ کے تحفظ کے لئے حرم امام رضا(ع) کے مخطوطہ مرکز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں؛آیت اللہ شب زندہ دار
نگہبان کونسل کے رکن آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار نے کہا کہ آئمہ معصومین (ع) اور شیعہ ورثہ کے تحفظ کے لئے حرم امام رضا(ع) کے مخطوطہ مرکز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔