آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ خواتین کے قرآنی مقابلوں کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے حرم امام رضا(ع) کے قدس ہال میں ہوا، ذیل میں اس مقابلے میں حصہ لینی والی کچھ خواتین سے ہونے والی گفتگو کو قارئین کے لئے پیش کیا جارہا ہے ۔
محترمہ رحمانی جو کہ پندرہ سال سے زیادہ عرصے سے بضعۃ المصطفیٰ (ص) انسٹیٹیوٹ میں قرآن کریم کی معلمہ ہیں اور اس تقریب میں مہمان کی حیثیت سے تشریف لائی ہیں،کہتی ہیں کہ مجھے جب پتہ چلا اس دفعہ قرآنی مقابلے حرم امام رضا(ع) میں منعقد ہو رہے ہیں تو ان میں شرکت کے لئے بہت مشتاق تھی۔
جب ایک لبنانی سے یہی سوال کیا تواس نے جواب دیا کہ یہ بہشت کا حصہ ہے اور میں نے ان مقابلوں میں شرکت کے لئے امام رضا(ع) سے مدد مانگی تھی اور خوش قسمتی سے امام روؤف کی عنایت میرے شامل حال ہوئی اور میں ان مقابلوں میں شریک ہوں۔
قرآن کے شیدائيوں اور مہمانوں سے گفتگو کے بعد خواتین کی خاتم الانبیاء فاؤنڈیشن کے بین الاقوامی شعبے کی سربراہ کے پاس گئے اور ان سے ان بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے بارے میں سوال کیا توانہوں نے کہا کہ اس قرآنی مقابلے کے اختتام پر خواتین اور مردوں کے دو الگ الگ مقابلے ہوں گے جن میں تیس خواتین اور پینتیس مرد قاری شرکت کررہے ہیں
محترمہ زینب شریعتمدار نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس قرآنی مقابلے میں ایران، یورپ، آفریقہ اور ایشیا کے براعظموں سے لوگوں نے شرکت کی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان قرآنی مقابلوں کے ججز کا تعلق بھی مختلف ممالک جیسے کویت،عراق،لبنان،افغانستان اور انڈونیشیا سے ہے جو پہلے بھی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ججز کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں ۔
محترمہ شریعتمدار نے بتایا کہ ان قرآنی مقابلہ کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ انہیں حرم امام رضا(ع) میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مقابلوں کے اس حصے میں ایران سے تعلق رکھنے والی محترمہ فاطمہ دلیری نے حفظ کل قرآن کریم میں ،محترمہ مسرت تبسم جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے انہوں نے ترتیل قرآن کریم میں ،انڈونیشا سے قرہ اعین محمد نے حفظ کل قرآن کریم میں،ستی مسفوفہ الاوالیہ انڈونیشا سے ترتیل کے شعبے میں ، نور عبد الرزاق شکیب بحرین سے حفظ کل قرآن کریم میں اور آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والی محترمہ جارا سلیمہ نے ترتیل میں قرآن کریم کی تلاوت کی
واضح رہے کہ اختتام پر تواشیح ہوئی اورکربلا کے لئے قرعہ اندازی کی پرچیاں تقسیم کی گئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا تیسرا دن ہے اور خواتین سیکشن میں حصے لینے والی خواتین کے درمیان مقابلوں کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں جاری ہے ۔
News Code 5706
آپ کا تبصرہ