آستان قدس رضوی اور ادارہ اوقاف کے مابین مشترکہ قرآنی تعاون کی مفاہمتی قرار داد کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز اور صوبہ خراسان رضویہ کے ادارہ اوقاف کے مابین ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘ نامی قرآنی منصوبے کے نفاذ کے لئے مفاہمتی قرار داد منعقد ہوئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس مفاہمتی قرار داد کے انعقاد کی تقریب مرحوم حاج محمد عزیزی کے موقوفہ حسینیہ حضرت زینب کبریٰ(س) میں منعقد کی گئی جس میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر عبد الحمید طالبی، آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان اور صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ اوقاف کے منتظم اعلیٰ حجت الاسلام محمد احمد زادہ نے شرکت فرمائی۔
آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر نےاس تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی منصوبہ ’’مجھے قرآن سے محبت ہے ‘‘ پہلی بار 2020 میں مقدس مقامات کے قرآنی ثقافتی ورکنگ گروپ کی جانب سے اس منصوبہ کو تدوین کیا گیا ،اس وقت اس منصوبے کے نفاذ کے لئے آستان قدس رضوی کو مقدس مقامات کی جانب سے سیکریٹریٹ کے عنوان سے منتخب کیا گیا۔
بالاخرہ 2021 میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کے دن ایران کے مقدس مقامات کے مشترکہ قرآنی منصوبے کو شروع کیا گیا۔
حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے اس قرآنی منصوبے کا ہدف و مقصد قرآن کریم کی تعلیم کو فروغ دینا اور قرآن سے متعلق مختلف سبجیکٹ بشمول روخوانی، تجوید الصلوۃ،تفسیر، تدبر اورحفظ قرآن وغیرہ کی با تجربہ اساتذہ کے ذریعے حمایت کرنا قرار دیا اور کہا کہ سالانہ دس کروڑ سے زائد زائرین مقدس مقامات پر زیارت کے لئے مشرف ہوتے ہیں اور پانچ کروڑ کے قریب زائرین امام زادگان کی مزارات کی زیارت پر جاتے ہیں ، امید ہے کہ اس قرآنی منصوبے کے نفاذ سے زیادہ تر افراد قرآن کریم کی روخوانی سیکھ جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ ملک کا سب سے بڑا بلکہ دنیا بھر کا سب سے بڑا تعلیم قرآن کا نیٹ ورک ہے
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ قرآن کو حفظ کرنے کی کلاسز کو ادارہ اوقاف کے سپرد کیا گیا ہے اور اس کام کے لئے حسینیہ حضرت زینب کبریٰ(س) کو ان کے اختیار میں قرار دیا گیا ہے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ورچوئل اسپیس پر بھی قرآنی کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے اس میں تقریباًایک لاکھ تیرہ ہزار افراد نے خود سے شرکت کی جن میں سے انیس ہزار افراد کو باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔
صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ اوقاف کے سربراہ نے کہا کہ جوانوں کو اس منصوبے میں شریک کرنے کے لئے ہمیں یونیورسٹیوں کی طرف جانا ہو گا۔
محمد احمد زادہ نے گفتگوکو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صوبہ خراسان رضوی کا ادارہ اوقاف ،مقدس مقامات اور قرآنی مرکز اپنی تمام تر صلاحیتوں کو تعلیم قرآن کو فروغ دینے کے لئے وقف کرے گا۔

News Code 6439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha