آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ جناب رضا خوراکیان نےماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کے دوران حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے عید نوروز کے لئے انجام دیئے گئے اہم اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان ایّام میں ہمارے تمام پروگراموں کا بنیادی نقطہ نظر معنویت و روحانیت کی ترویج اور قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اہلبیت(ع) سے انس و محبت اور رابطہ قائم کرنا ہے ۔
جناب خوراکیان نے بتایا کہ ماہ مبارک رمضان کے ایّام میں روزانہ 8 قرآنی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں قرآن کریم کے ایک جز کی ترتیل کے ساتھ تلاوت کی جاتی ہے ،اس کے علاوہ نوجوانوں اور خواتین کے لئے رواق حضرت زہراء(س) اور مسجد گوہر شاد کے ایوان مقصورہ میں قرآنی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد گوہر شاد کے نہاوندی شبستان میں امام رضا(ع) کی پیروی کرتے ہوئے ہر تین دن میں ایک ختم قرآن انجام دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ مغربین کے بعد قرآن کریم کی تفسیر کے دروس بھی منعقد کئے گئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال ماہ رمضان کا ایک خصوصی پروگرام’’خیرالنسا‘‘ ہے جس کے ذریعہ مزاحمتی محاذ کے شہداء کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔
ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین بشمول عرب زبان، اردو زبان ،آذری زبان اور انگریزی زبان زائرین کے لئے بھی خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ شب انیس شب اکیس اور شب تیئیس یعنی تینوں شب قدر میں دعا و مناجات کے خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
مندرجہ بالا پروگراموں کے علاوہ بیالیس لاکھ سے زائد افراد کی ماہ رمضان میں پذیرائی کی جائے گی ۔
شب ولادت امام حسن مجتبیٰ(ع) اور عید سعید فطر کے موقع پر خصوصی محافل جشن کا اہتمام ہوگا اور زائرین کی پذیرائی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے کہا کہ تینوں شب قدر میں حرم امام رضا(ع) میں 9800 خادمین مختلف خدمات انجام دیں گے، تاکہ زائرین اطمینان کے ساتھ زیارت سے مشرف ہو سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ کہ ماہ مبارک رمضان میں سحری کے اوقات میں حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رح) میں دعا و مناجات کے خصوصی پروگرام منعقد کئے جارہے ہيں ۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ سماجی خدمات کے سربراہ جعفر رئیسیان زادہ کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں آبادی اور خاندان سے متعلق مسائل کی تعلیم کے لئے مختلف جگہوں پر مبلغین بھیجے جارہے ہيں ، اس منصوبے سے معاشرے میں خاندانی ثقافت اور افزائش نسل کو فروغ دینے میں اہم مدد ملے گی اورامید ہے کہ اس منصوبے کو افراد پسند کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ مسلسل تیسرے سال مشہد مقدس میں اور پہلی بار ملکی سطح پر انجا دیا جارہا ہے۔

حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ نے 2025 کے ماہ مبارک رمضان اور عید نوروز کے پرورگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال ایرانی کلینڈر 1404 ہجری شمسی کے ایّام نوروز میں بیالیس لاکھ سے زائد زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوں گے
News Code 5891
آپ کا تبصرہ