رضوی لائبریری میں  موجود سونے سے مکتوب 4545 نمبر قرآن کریم کے صفحات کی اشاعت

آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کی کاوشوں سے رضوی لائبریری میں موجود سونے سے مکتوب اور سونے کے نقش و نگار سے مزیّن 4545 نمبر قرآن کریم کے قیمتی اور نفیس نسخے کی اشاعت کی گئی ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ قرآن نمبر4545 غزنوی دور کے نسخوں کا ایک منفرد نسخہ ہے جسے حضرت امام علی رضا(ع) کے روضہ مبارک کی تعمیرات کے دوران برآمد شدہ کاغذات میں سے دریافت کیا گیا۔
ان صفحات کی ظاہری حالت یہ بتاتی ہے کہ یہ نسخہ نامعلوم وقت پر آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے کچھ صفحات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
یہ نفیس اور قیمتی نسخہ مشرقی کوفی رسم الخط میں مکمل طور پر سونے سے تحریر کیا گیا ہے اور ان چند کوفی قرآنی نسخوں میں سے ایک ہے جس میں متن تمام علائم کے ساتھ اور نقش ونگار دونوں سونے سے مزیّن ہیں۔
نسخہ کے مطابق یہ قرآن خراسان میں 434 ہجری قمری کے دوران غالباً ’’سلطان مودود بن مسعود غزنوی‘‘ کے حکم پر دو ممتاز مصوروں ’’ابو علی حسن بن عبد العزیز‘‘ اور ’’ابی بکر محمد بن عبد اللہ غزنوی‘‘ کی باہمی مشارکت سے تحریر و تخلیق کیا گیا۔
 یہ قرآنی ایڈیشن کتابت کے دو سو سال بعد662 ہجری قمری میں حرم امام رضا علیہ السلام کے لئے وقف کیا گیا جسے آج 19*29/2 سینٹی میٹرکے طول و عرض کے ساتھ دوبارہ سے مرمت کیا گیا ہے اور اس وقت آستان قدس رضوی کے قلمی نسخوں والے خزانے میں قیمتی ترین نسخہ ہے ۔
قابل توجہ ہے کہ اس قرآنی بورڈ پر سورہ توحید، سورہ فلق اور سورہ ناس تحریر ہے ۔

News Code 5333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha