تاجیکستان کے فارسی ادب اور زبان کے ممتاز پروفیسرز کا رضوی لائبریری کا دورہ

تاجیکستان سے فارسی زبان اور ادب کے ممتاز پروفیسرز کا ایک وفد حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوا اور اس دوران اس نے آستان قدس رضوی کی لائبریری کا دورہ کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ تاجیکستان سے فارسی ادب و زبان کے پانچ ممتاز پروفیسرز جو کہ مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی میں ’’رودکی اور ایران و تاجیکستان کے مابین ثقافتی روابط‘‘ زیرعنوان منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے تشریف لائے تھے مؤرخہ26 دسمبر2024 کو حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری کے مہمان بنے۔
اس وفد میں عبد النبی ستار زادہ،عمر الدین یوسفی، مبشر اکبرزاد،فرنگیس شریف زادہ  اوراَنظرت ملک زادہ شامل تھے ، انہوں نے اس دوران  آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے اسٹڈی ہال، غیرملکی کتب کے اسٹور،محققین ہال،مخطوطہ اور قلمی مرکز کے مشاورتی روم اورآستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے مطبوعہ شعبے کا وزٹ کیا اورقریب سے اس لائبریری کی متنوع خدمات سے آگاہ ہوئے ۔
رضوی لائبریری،دنیا کی ایک معروف لائبریری
اس دورے میں  تاجيکستان کی نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر جناب عبدالنبی ستار زادہ نے ہمارے نیوز رپورٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری نہ صرف ایران کی سب سے بڑی لائبریری ہے بلکہ دنیا کی مشہورو معروف لائبریریوں میں سے ایک ہے۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجیکستان سمیت مختلف ممالک کے پروفیسرز اور دانشوروں نے اس لائبریری سے استفادہ کیا ہے اور اپنی تالیفات میں اس لائبریری کا ذکر کیا ہے ۔
جناب ستار زادہ نے کہا کہ اس لائبریری میں مختلف مطبوعہ کتب کا ایک عظیم ذخیرہ موجود ہے خاص طور پر اس کے قلمی نسخوں والے مرکز میں دنیا کے قدیمی ترین قرآنی نسخے موجود ہیں جو ہمارے لئے بہت زیادہ دلچسپی کا باعث تھے۔
انہوں نے کہا کہ محققین کو اس لائبریری میں بہت اچھی خدمات فراہم کی جاتی ہیں،محققین پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے اس لائبریری کی خدمت سے استفادہ کر سکتے ہیں اور لائبریری کے ماہرین محققین کو مطالعہ کے لئے ہر کتاب فراہم کرتے ہیں۔
تاجیکستان میں رودکی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ غیرملکی کتب کے حصے میں تاجیکی دانشوروں اور محققین کی کچھ کتب بھی موجود تھی جن میں کچھ ہمارے دوست ہیں۔
جناب ستارزادہ نے بتایا کہ ہم نے رضوی لائبریری کے عہدیداروں کو یہ تجویز دی ہے کہ وہ تاجیکی کتب کو رسمی یا غیر رسمی طور پر عطیہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔

News Code 5429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha