ماہ صفر کے آخری دنوں میں حرم امام علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے انگریزی زبان میں کتاب "نسیم با طراوت از سیرہ رضوی" سے نقاب گشائی کی گئ.
آستان قدس رضوی کے متولی نے وزیر خارجہ سے درخواست کی کہ دنیا بھر سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کو مشہد مقدس کے سفر کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں.
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے تعاون سے آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے ۱۵۵ افراد امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہوئے.
محرم الحرام کے پہلے عشرے کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کی جانب سے غیرملکی زائرین کے لئے عزاداری و مجالس کے متعدد پروگرامز منعقد کروانے کی بھرپور تیاری کی جا چکی ہے ۔
حرم امام رضا(ع) کے شعبہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بچوں کے لئے دنیا کی چار زندہ زبانوں میں کتاب ’’ در آستان امام رضا(ع)‘‘ کی اشاعت اور رونمائي کی خبردی ہے ۔
1402 ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کو حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کے رواق(ہال) میں چار زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا۔