آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛حرم امام رضا علیہ السلام میں عشرہ امامت و ولایت کے دوران متعدد ثقافتی و مذہبی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ، حرم مطہر کے شعبہ غیرملکی زائرین کی جانب سے غیرملکی زائرین کے لئے متعدد پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں۔
عید غدیر کے اس عظیم جشن کے لئے تقاریر،قصیدے،منقبتیں اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کرنے کے پروگرامز شامل ہیں اس کے علاوہ ثقافتی مقابلے بھی منعقد کئے جائیں اور منتخب افراد کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
مؤرخہ 12 جون2025 بروز جمعرات کو اردو زبان خواتین کے لئے بوقت 16:45پر حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں ’’بانوی علوی‘‘ کے عنوان سے جشن کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
جشن کے اس خصوصی پروگرام میں تواشیح خوانی، قصیدے،منقبتیں،خطاب ،ثقافتی مقابلے اور متبرک تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ عرب زبان زائرین (بحرین،لبنان، شام، عراق، سعودی عرب) کے لئے بھی مختلف پروگرامز حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ میں منعقد کئے جائیں گے۔
آذری زبان زائرین کے لئے رواق بین الملل میں جشن کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

عشرہ امامت و ولایت میں حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کے پروگراموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
News Code 6606
آپ کا تبصرہ