عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ وزارت خارجہ میں امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کی تشکیل کے ساتھ غیرملکی زائرین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس کے لئے مشترکہ میٹنگز منعقد کی جارہی ہیں۔
اسی سلسلے میں آج صبح ورکنگ گروپ کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں وزارت خارجہ،آستان قدس رضوی اور صوبہ خراسان رضوی کےگورنریٹ حکام نے شرکت فرمائی ۔
اس میٹنگ میں آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دنیا بھر سے نہ فقط مسلمان بلکہ غیرمسلم زائرین بھی اس نورانی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں،ان زائرین کی میزبانی کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں چند ایک رواق(ہال) مخصوص کئے گئے ہیں جن میں مختلف زبانوں جیسے عربی اوراردو وغیرہ میں پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
جناب مصطفی فیضی نے بتایا کہ ان غیرملکی زائرین میں زیادہ تر تعداد افغانستان،پاکستان ،آذربائیجان اور عرب ممالک کے زائرین کی ہے ۔
غیرملکی زائرین کی مشکلات اور مسائل کو جاننے کی ضرورت
جناب مصطفی فیضی نے زائرین کی مشکلات اور مسائل کا غور سے جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرا مشورہ یہ ہے کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں ایرانی وزیر خارجہ اور دوسرے ممالک کے قونصل جنرل کی موجودگی میں میٹنگ منعقد کی جائے اور براہ راست ان سے مسائل اور مشکلات سنی جائیں تاکہ ان کے حل کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔
زیارت کی سفارت کاری میں ایران کی حکمرانی کو مستحکم بنانے کے لئےکاوشیں کی جائیں
وزارت خارجہ کے پارلیمانی امور اورڈپٹی قونصلر نے امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشہد مقدس اور حرم امام رضا علیہ السلام میں پائی جانے والی صلاحیتوں کو ملکی مفاد کے لئے استعمال کرنے کو سراہا اور کہا کہ اس ورکنگ گروپ کی تشکیل کا مقصد یہ ہے کہ حرم امام رضا(ع) میں پائی جانے والی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے زیارت سے متعلق سفارت کاری کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے ،درحقیقت ہمیں یقین ہے کہ حرم امام رضا(ع)، خارجہ پالیسی کے میدان میں ہماری بہت ساری مشکلات کو حل کر سکتا ہے ۔
اس میٹنگ میں جناب علی رضا بیگدلی نے اس ورکنگ گروپ کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رضوی تعلیمات کے فروغ کے لئے وزارت خارجہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا،مشہد مقدس تشریف لانے والے غیرملکی زائرین کے سفر کو سستا اور آسان بنانا،آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو مستحکم بنانا،زیارت سپریم کونسل کو تفویض کئے جانے والے معاملات پر نگرانی کرنا،غیرملکی زائرین کے کمیشن کی تشکیل،حرم امام رضا(ع) سے استفادہ کرتے ہوئے زیارت سے متعلق سفارت کاری کو مضبوط بنانا،حرم امام رضا(ع) کے ساتھ دیگر حکومتوں اور ممالک کے با ضابطہ روابط قائم کرنااور نیز موجودہ سرگرمیوں میں شرکت کے لئے انہیں راغب کرنا وغیرہ جملہ اس ورکنگ گروپ کے اہداف و مقاصد ہیں جن کے حصول کے لئے بھرپور کوشش کی جائے۔
آپریشنل دستاویز ترتیب دینے کی ضرورت
صوبہ خراسان رضوی گورنریٹ کے ثقافتی و سماجی ڈائریکٹرحجت الاسلام والمسلمین حجت گنا بادی نژادنے بھی اس میٹنگ میں تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ زیارت کی آپریشنل دستاویزات کو جلد از جلد مرتب کیا جائے اور ہر وہ چیز جو امام رضا(ع)،زیارت اور سفارت کاری سے متعلق ہے اس کی منظوری دی جائے ۔
تمام منصوبوں کی منظوری اور نفاذ کی امید ہے
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفند یاری نے بھی اس میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکنگ گروپ غیرملکی زائرین کے سفر کو گھر سے گھر تک آسان بنانے کے لئے سنجیدہ ہے اور امید کرتے ہیں کہ تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔
آپ کا تبصرہ