عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آذربائیجان کے ۱۵۵ افراد تین قافلوں کی صورت میں حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوئے اورآستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے ترتیب دئیے گئے پروگراموں سے مستفید ہوئے. ان پروگرامز کا آغا تلاوت قرآن پاک سے ہواجس کے بعد ذاکر اھلبیت جناب نوید سرایی نے آئمہ اطہار علیہم السلام کی مدح و ثنا میں اشعار اور مصائب پڑھے جس کے فوراً بعد حجت الاسلام ڈاکٹر عارف حمد اللھی نے خطاب فرمایا.شرعی مسائل کا بیان،علمی مقابلوں کا انعقاد اور جیتنے والوں میں انعامات کی تقسیم، کتب اور ثقافتی مصنوعات وغیرہ کی تقسیم من جملہ پروگرامز تھے. ان پروگراموں کے اختتام پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مبارک نام سے مزین بنر تینوں قافلوں کے سربرہان کو عطیہ کئے گئے.
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے تعاون سے آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے ۱۵۵ افراد امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہوئے.
News Code 2022
آپ کا تبصرہ