آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے بتایا کہ یہ خادمین حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر، رواق دارالمرحمہ اور رواق دارالرحمہ میں مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں ، واضح رہے کہ یہ تین رواق(ہالز) حرم امام رضا(ع) کے اردو زبان، آذری زبان اور عرب زبان زائرین کے لئے مخصوص ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ یہ خادمین جو کہ زائرین کی قومی زبان پر تسلط رکھنے کی وجہ سے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں زائرین کی راہنمائی،نماز جماعت کی صفوں کو منظم کرنا،دعائیہ و زیارتی کتب اور قرآن کریم کا دینا اور پھر ان سے واپس لینا اور متبرک تحائف وغیرہ کا تقسیم کرنا شامل ہے ،یہ خادمین ان خدمات کے ذریعہ زائرین کی زیارت کو آسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ دینی و شرعی سوالوں کے جوابات دینا بھی ان خدمات میں شامل ہے جو غیرملکی زائرین کو ان خادمین کے ذریعہ دی جاتی ہیں۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں غیرملکی زائرین کو450 خادمین جن میں خواتین او رمرد شامل ہیں مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں ۔
News Code 5470
آپ کا تبصرہ