حوزہ/ آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ اور ایرانی وزارتِ خارجہ کی صوبۂ خراسان میں نمائندگی کے سربراہ نے ایک مشترکہ جلسے میں، حرم اور وزارتِ خارجہ کے مابین مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
شہر رفسنجان میں رضوی خدمات مرکز کے سکریٹری نے اس مرکز کی کوششوں اور صوبہ کرمان کے رضوی خدمات مرکز کے تعاون سے پہلے ۱۷ زائرین کو کربلا معلیٰ بھیجنے کا اعلان کیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے صوبہ ہمدان میں زیارت اربعین کے لئے جانے والے زائرین اور اس صوبے سے گزرنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ۴ موکب کا انتظام کیا گیا ہے جہاں زائرین کی مسلسل خدمت کی جا رہی ہے۔