آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ4نومبر2024 بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام کے باب الجواد ؑ اور باب الرضاؑ کے درمیان ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا(ع) کے متولی آیت اللہ احمد مروی اور نائب متولی جناب مصطفی فیضی،مشہد مقدس کے میئر جناب محمد رضا قلندر اور چند ایک شہری عہدیداروں نے شرکت فرمائی، اس تقریب کے دوران حرم رضوی کے تعمیراتی اور دیکھ بھال کے ادارے کے سربراہ نے اس منصوبے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد حرم امام رضا(ع) کے زائرین کے مشرف ہونے والے داخلی راستوں کو منظم کرنا ،خدماتی مقامات میں توسیع و ترقی اور حرم امام رضا(ع) کے فن تعمیر کے مطابق فرنٹ حصے کی ڈیزائنگ تھا یہ پراجیکٹ جو کہ باب الرضا(ع) اور باب الجواد(ع) کے درمیان’’قبلہ اسکوائر‘‘(میدان قبلہ) کے نام سے تیار کر کے افتتاح کیا گیا ہے ۔
جناب خیلی اللہ کاظمی نے بتایا کہ ’’قبلہ اسکوائر‘‘ کے فرنٹ حصے کا کام جولائی 2022 سے شروع ہوا ،کیونکہ حرم امام رضا(ع) کے 35 فیصد زائرین باب الرضا(ع) اور باب الجوادؑ دروازے سے زیارت کے لئے مشرف ہوتے ہیں اس لئے برسوں پہلے اس پراجیکٹ کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس منصوبے کے نفاذ کے اہم اراکان میں سے ایک زائرین کے لئے سروس کمپلیکس کی تعمیر ہے ، اس سروس کمپلیکس کا انفراسٹرکچر تقریباً 4250 مربع میٹرہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’قبلہ اسکوائر‘‘ پراجیکٹ جو کہ ڈیزائنگ کے لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا؛ بصری اہمیت کے لحاظ سے ،صحن پیامبر اعظم(ص) کے بیرونی حصے کی ڈیزائنگ اور اداری و خدماتی حصوں کی ڈیزائنگ سمیت میناروں کے نچلے حصے میں واقع ایوان کی ڈیزائنگ شامل ہے۔
حرم امام رضا(ع) کے تحفظ اور بحالی کے لئے کام کرنے والے گروپ کے سربراہ جناب مہدی حجت نے اس تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) مذہبی اہمیت کے علاوہ دیگر تاریخی عمارتوں اور منفرد فن تعمیر کی وجہ سے بھی بہت اہم ہے اور ہم ایرانیوں کے لئے باعث فخر ہے ۔
جناب مہدی حجت نے کہا کہ اس مقدس مقام کے فن تعمیر میں ٹائلیں، شیشے،لکڑی اور پتھر کے ساتھ عشق و محبت پوشیدہ ہے اس لئے اس کی تعمیر اور بحالی کے وقت بہت زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تاکہ یہ قیمتی اثاثہ محفوظ رہے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی جناب مصطفیٰ فیضی نےاس تقریب کےد وران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے متولی کی تمام میٹنگز میں جس پر بہت زیادہ تاکید تھی وہ دو چیزیں ہیں ایک زیارت کو آسان بنانا اور دوسرا حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارتی جگہوں میں توسیع و ترقی دینا ہے ۔
انہوں نے آستان قدس رضوی کے حالیہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روضہ منورہ کے تمام ہالزسے لے کر تمام صحنوں بشمول مسجد گوہر شاد،آزادی اور انقلاب وغیرہ تک لائیٹنگ کی مقدار میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
حرم امام رضا (ع) کے نائب متولی نے مسجد گوہر شاد کی بحالی کے پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس بارگاہ کے دیگر اقدامات میں سے مسجد گوہر شاد کی کاشی کاری،تعمیر اور بحالی ہے جسے گذشتہ سال ایّام نوروز میں مکمل کیا گیا۔
جناب مصطفی فیضی نے ’’قبلہ اسکوائر‘‘ کے توسیعی منصوبے پرشہری انتظامیہ اور مشہد سٹی کونسل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سات ایکٹر انڈر گراؤنڈ سروس کمپلیکس پر 250بلین تومان سے زیادہ لاگت آئی ہے ۔
ایک تقریب کے دوران جس میں حرم امام رضا(ع) کے متولی نے بھی شرکت فرمائی، حرم امام رضا(ع) کے قبلہ اسکوائرکے فرنٹ حصے کی بحالی اور زائرین کے خدماتی مقامات کی توسیع و ترقی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔
News Code 4998
آپ کا تبصرہ