عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السّلام کے معاون نے کہا ہے کہ آستانہ قدس رضوی میں معتکفین کی تعداد بڑھا کر ۱۵۰۰ نفر تک پہنچا دی گئی ہے اور ایران اور مختلف ممالک سے حرم امام رضا علیہ السّلام میں معتکفین خدا سے راز و نیاز کرنے بیٹھیں گے۔
جناب امین بہنام نے معتکفین کی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ۱۰۰۰ معتکفین کی میزبانی کا پروگرام تھا، تاہم اس تعداد میں ۵۰۰ نفر کا اضافہ کیا گیا ہے اور ان ۵۰۰ نفر میں برادران و خواہران شامل ہوں گے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امسال معتکفین کو تین گروہوں، نوجوان، جوان اور ادھیڑ عمر کے افراد میں تقسیم کیا گیا ہے، مزید کہا کہ نوجوان معتکفین کی عمر بلوغت سے ۲۰ سالگی ہے، اس کے علاؤہ جوانوں میں ۲۰ سے ۴۰ سال کے افراد شامل ہیں اور ادھیڑ عمر کے افراد میں ۴۰ سال سے اوپر کے افراد شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ رجب المرجب کے میں ۱۵۰۰ افراد حرم امام رضا علیہ السّلام میں خدا سے راز و نیاز کرنے بیٹھیں گے اور ان میں سے ۸۵ فیصد جوان اور نوجوان ہوں گے اور ان گروہوں کا حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں معتکف ہونا ایک امید بخش امر ہے۔
حرم امام رضا علیہ السّلام کے معاون نے کہا کہ معتکفین، حرم کے مختلف ہال میں بیٹھ کر اپنے خدا سے راز و نیاز کریں گے۔ مرد معتکفین کیلئے مسجد گوہر شاد، شبستان میلانی، شبستان نہاوندی اور شبستان نجف آبادی کو آمادہ کیا گیا ہے۔
جناب امین بہنام نے مزید کہا کہ خواہران معتکفین کیلئے شبستان سبزواری، تبریزی اور شبستان گرم کو مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امسال حرم امام رضا علیہ السّلام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاؤہ ۱۸ دیگر ممالک سے بھی معتکفین آئیں گے اور ان ۱۸ ممالک میں کینیڈا، امریکہ، لندن، نائیجیریا، آسٹریلیا، کویت، سوریہ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور لبنان وغیرہ شامل ہیں اور اس دوران ۳۰ برجستہ اساتذہ مختلف موضوعات پر درس دیں گے۔
آپ کا تبصرہ