آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛مؤرخہ یکم مارچ2025 بروز ہفتہ، ماہ شعبان المعظم کے آخری دن آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ مغربی ایشیاءکے زیر انتظام اذان مغربین کے وقت حرم امام رضا علیہ السلام میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مختلف اقوام کی تقریبات کو اسلامی وحدت و یگانی اور باہمی ثقافتی زیست کے محور پر نمائشی صورت میں پیش کیا گیا۔
اس علامتی تقریب کے دوران حرم امام رضا(ع) کے خادمین اور زائرین باب الہادی سے صحن قدس اور آزادی کی طرف پیدل چلے اس دوران عراق،پاکستان، افغانستان اور لبان کے چودہ بچوں نے اپنے روایتی لباس پہن کر اور ہاتھوں میں قرآنی آیات سے مزیّن قندیلیں اٹھاکر ایک زندہ متحد امت مسلمہ کی نمائش پیش کی، اسی دوران عربی زبان میں ’’یا شہر الصیام‘‘ اور ’’مرحبا یا رمضان‘‘ کے عنوان سے منقبت بھی پڑھی گئی ۔
اس روایتی تقریب کو جاری رکھتے ہوئے حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے زائرین میں مٹھائیاں اور ٹافیاں تقسیم کیں اور ساتھ ہی زائرین کے سروں پر عطر گلاب چھڑکنے اور بخور جلانے کی رسم بھی ادا کی۔
امام رضا(ع) کا حرم امن و سلامتی کا گہوارہ
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے اس روایتی تقریب کو ’’رضوی ثقافتی سفارت کاری‘‘ کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) فقط ایک جگہ نہیں ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کا گھر ہے۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ خصوصی روایتی تقریب’’ہل ہلاک‘‘ میں کوشش کی گئی ہے کہ امت مسلمہ کے تمام مشترکات کو اجاگر کیا جائے ۔
تقریب کا اختتام’’اللھم بلغنا رمضان‘‘ کی دعا پر ہوا ، آستان قدس رضوی نے عالمی میزبان کی حیثیت سے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ روحانیت و معنویت کی زبان کسی حد و مرز تک محدود نہیں ہوتی۔
اس تقریب کے ذریعہ نہ فقط ماہ مبارک رمضان کی آمد کا اعلان کیا گیا بلکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ حرم امام رضا(ع) فقط ایک جگہ نہیں بلکہ اس بھلا دینے والے زمانے میں انسانی ہمدردی کا مرکز ہے ۔

حرم امام رضا علیہ السلام میں ماہ مبارک رمضان کے استقبال میں ’’ہل ہلالک یا رمضان‘‘ کے عنوان سے روایتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
News Code 5863
آپ کا تبصرہ